موبائل فون کے فوائد

Posted on at


موبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے جس سے کون واقف نہیں اس کا شمار جدید ایجادات میں ہوتا ہے۔ یہ ایک بہت اچھی ایجاد ہے۔ اور تمام دنیا کے لوگ اس سے بھرپور فائدے حاصل کر رہے ہیں۔ موبائل فون کے ذریعے آپ دنیا کے ہر کونے میں بات چیت کر سکتے ہیں۔ آج کل کے جدید دور میں موبائل بھی جدید ہو گئے ہیں۔ پہلے دور میں موبائل کو صرف دوسی جگہوں پے بات کرنے والا آلہ سمجھا جاتا تھا لیکن اب موبائل فون کے معنی ہی تبدیل ہو گئے ہیں۔ آج کل کے موبائل ایک مکمل کمپیوٹر کا کام باآسانی انجام دیتے ہیں۔


 



 


آج کل موبائلوں نے تو انٹرنیٹ کا استعمال بھی بہت آسان کر دیا ہے۔ اب لوگوں کو اپنے روزمرہ کے انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے کمپیوٹر کیری نہیں کرنا پڑتا بلکہ وہ اپنے موبائل پر ہی اس کا استعمال کر لیتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان میں موبائل پے انٹرنیٹ کا کام کرنے کے بہت مشکل پیش آتی تھی لیکن اب پاکستان میں بھی تھری جی اور فور جی کنکشن نے انٹرنیٹ کا استعمال بہت آسان کر دیا ہے۔


 



 


پہلے دور میں لوگوں کو کوئی خبر دوسرے تک پہنچانی ہوتی تھی تو بہت مشکل پیش آتی تھی۔ لوگ کبھی تو خط کا استعمال کرتے تھے اور کبھی لینڈلائین کا اور اگر ان میں خرابی ہوتی تو خبر پہنچنے سے ہی رہ جاتی اور لوگوں کو اس بات ہے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب موبائل فون سے آپ منٹوں میں دنیا کے کسی بھی کونے میں بات کر سکتے ہیں۔


 



جب نئے نئے موبائل آئے تو ان کی قیمتیں کافی زیادہ تھیں اور صرف امیر لوگ ہی اس کا استعمال کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی اور عام لوگ بھی اس کا استعمال کرنے لگے اور آج اس کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے آج دینا میں شاید ہی کوئی شخص ایسا ہے جس کے پاس موبائل نہیں۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160