دھرنے ہمارے ملک میں کیوں ہو رہے ہیں

Posted on at


دھرنے ہمارے ملک میں کیوں ہو رہے ہیں


دھرنے جو کہ کچھ عرصے پہلے دھرنوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ تھا آج وہ ہی سب لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں اور بھر پور حصہ لیتے ہیں ان دھرنوں کا مقصد کچھ خاص نہیں ہو تا اور نہ ہی ان کی وجہ سے غریب عوام کو کوئی فائدہ ہی ہو تا ہے بلکہ میرے خیال میں ان کی وجہ سے غریب عوام کا ۱۰۰ فیصد نقصان ہی ہوتا ہے۔ ان دھرنوں کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہی ہوتا ہے، جرائم میں اضافہ ہوتاہے۔ اور نہ صرف جرائم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو ہمارے ملک پر انگلیاں اٹھانے کا بھی موقع ملتا ہے اور ملک دشمن عناصر کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ اس ملک کو زیادہ سے زیادہ بدنام کرنے میں اپنا حصہ بھی شامل کر سکیں۔ دوسرے ممالک میں ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے اور اگر کبھی اس قسم کی کوئی بات ہو بھی جائے تو جس مقصد کے لیئے دھرنا دیا جاتا ہے تو اُس کا فوری حل بھی نکل آتا ہے لیکن پاکستان میں ایسا با لکل بھی نہیں ہوتا۔


دھرنوں کا اصل مقصد بھی کچھ ہونا چاہیے اس مقصد میں بہت ضروری باتیں ہیں وہ سب سے پہلے یہ ہونی چاہیے کہ بیروزگاری ختم ہو اور جب یہ بات ہوگی تو ہمارے نو جوانوں کو رزگار ملے اور اس کی وجہ سے معاشرے میں بہت سے مسائل حل ہوں گے۔ اور بہت سے ایسے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں جن میں بجلی ، گیس، بیروزگاری، تعلیم، صحت  وغیرہ کے مسائل جیسے اہم مسئلے ہیں لیکن ان مسائل کے طرف کسی لیڈر کی نذر نہیں جاتی،اگر ان مسائل کے حل کے لیئے دھرنے دیئے جائیں تو ان میں تما م نوجوانوں کو بھرپور شرکت کرنی چاہیئے اور اپنے حق کے حصول کے لیئے آواز ضرور بلند کرنی چاہیئے۔


ہمیں اور ہمارے منتخب کیئے ہوئے لیڈروں کو چاہیئے کہ دھرنے کرنے ہیں تو اس چیز کے خلاف کریں جو اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مہنگائی کا اگر مہنگائی ختم ہو گی تو ہمارا معاشرہ بھی اور ہماری عوام بھی خوشحال ہوگی اور جو ہمارے مذدور بھائی ہیں وہ بھی خوشحال ہونگے۔ اگر دھرنے کرنے ہیں تو بیروزگاری کے خلاف کریں تاکہ ہمار ے پرھے لکھے اور قابل نوجوان بر سرئے روزگار ہو سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں


میری نظر میں ہمارے لیڈروں کو یہ دھرنے اس لیئے کرنے چا ہیئے کہ اس ملک کی دولت لوٹنے والوں کو سزاہ دی جائے، اس لیئے کرنے چاہیئے کہ اس ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو، اس لیئے کرنے چاہیئے کہ اس ملک میں ٹیکس چوری ختم ہو، اس لیئے کرنے چاہیئے کہ اس ملک میں تعلیم غریب کی پھونچ میں ہو۔ ان دھرنا کا مقسد ملکی مفاد ہو۔


میرے اس بلاگ کو پڑھنے والوں کو اگر میر ی ان باتوں میں سے کوئی بھی بات پسند آئے اور اُس سے متفق ہوں تو برائے مہربانی اس پر کمنٹس ضرور کریں اور اس کو شیئر کریں اور اس کو بز کریں۔ شکریہ



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160