زندگی

Posted on at


 

 

زندگی ایک چھوٹا سا لفظ پر اپنے اندر ایک انسان کی نہ جانے کتنی حسرتیں خوائشات اور تمنائیں سمیٹے ہوتی ہے . زندگی بھی عجیب ہے کسی انسان کو اس میں بے پناہ خوشیاں ملتی ہے تو کسی کو اس میں بس دکھوں کی چادر ملتی ہے اور وہ ساری زندگی خوشیوں کی خوائش میں گزار دیتا ہے زندگی میں میں نے ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو خشو کی ایک جھلک کے لئے  ترس جاتے ہے پر خوشی انھیں  چھو کر بھی نہی گزرتی

اکثر میں جب اکیلی بیٹھی ہوتی ہو تو سوچتی ہو کہ انسان کو الله نے زندگی کیوں دی، کس لئے دی، اس کا مقصد کیا ہے، ایک انسان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا اور اسی کے دوسرے بہن یا بھائی کو دکھوں کی چادر دے دی.  اور کوئی انسان سری زندگی اس آس میں گزار دیتا ہے کہ کیا پتا نیا دن اس کے لئے خوشی کی نوید لے کر آۓ اور اس کی سری تکلیف دور ہو جائے پر ایسا نہی ہوتا اور وہ اسی امید میں دنیا چھوڑ کر چلا جاتا ہے

کبھی کبھی انسان زنددگی سے اتنا مایوس ہو جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچتا ہے اور اس کو لگتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ ہی نہیں اور وہ یہ نہایت سخت قدم اٹھا بھی لیتا ہے پر سوچنے کی بات ہے کہ انسان اتنا کیوں مایوس ہو جاتا ہے کیا چیزیں اسے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیتی ہےکچھ سوالوں کا جواب تو آسان  ہے جیسے کہ خوابوں  کا ٹوٹ جانا . پر یہ خواب ٹوٹتے کیوں ہے کچھ تو انسان محنت کرتا ہے پر حالات ساتھ نہیں دیتے پر کچھ کے خواب ٹیب ٹوٹتے ہے جب ان کی زندگی کی ڈور دوسروں کے ہاتھ میں ہو اور وہ چاہ کر بھی اپنے خواب نہی پورے کر پتے پر حقیقت جو بھی ہو انسان کہ اگر خوب ٹوٹ جائے تو وہ بکھر کر رہ جاتا ہے اور مایوس ہو جاتا ہے اور اس کے لئے اس کی زندگی عذاب بن جاتی ہے

 

 



About the author

160