سائنسی ایجادات میں مسلمانوں کا زوال

Posted on at


تاریخ کے اوراق پر نظر دوڑائی جاۓ تو ہم کو بہت سے ایسے مسلمان سائنس دان نظر آئیں گے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں بہت سی بے مثال ایجادات کیں . جابر بن حیان ،البیرونی ،عمر خیام ایسے بہت سے نام موجود ہیں جن کی  گئ تحقیق سے آج کی نسل فائدہ اٹھا رہی ہے . مسلمانوں نے ایسا سنہرا وقت بھی دیکھا ہے جب زیادہ تر ایجادات کا سہرہ مسلمان تحقیق دانوں کے سر ہی بندھتا تھا . مگر پچھلے ٣ ٤ سو سالوں سے ایجادات مغرب کی پاسداری میں آ گئیں ہیں . اور مسلمانوں نے اپنے دن رات لوٹ مار کے طریقے ایجاد کرنے میں لگا رکھے ہیں مغرب کی اقوام دن رات سائنس کی تحقیق میں مصروف رہتی ہے جب کہ ہم مسلمان اربوں روپوں کی کوٹھیاں کھڑی کر کے ہی فخر محسوس کرتے ہیں . غور کیا جاۓ تو ماڈرن دور کی ایک بھی ایجاد ایسی نہیں جو مسلمانوں کے کھاتے میں ڈالی جاۓ . بلب ہو یا ٹیلیفون ، ٹیلی ویژن ہو یا ریل سب کی سب ایجادات مغرب کی مرہون منت ہیں . ایسی ایسی حیرت انگیز ایجادات سامنے آ چکی ہیں جنہوں نے دنیا کا رخ ہی بدل ڈالا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے . کوئی پاکستانی اگر یورپ اور امریکہ کی الیکٹرانک مارکیٹ میں جاۓ تو فرط حیرت سے انگلیاں دانتوں میں داب لینے پر مجبور ہو جاتا ہے کیوں کہ جدید دور کی ایسی ایسی ایجادات وہاں موجود ہیں کے ایک پاکستانی کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتیں 



یورپ کے تحقیق دان آج بھی جو تحقیق اور تجربے کر رہے ہیں اگر ان کا جائزہ لیا جاۓ تو ہم جسے لوگوں کو وہ باتیں دیوانے کا خواب لگتی ہیں مگر آج سے ٢٠ یا ٢٥ سال بعد وہی چیزیں سچ ہو کر ہمارے سامنے آجائیں گی. جیسے کے شروع میں انسان نے ہوا میں اڑنے کا دعوا کیا تو تب کے لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہوائی جہاز کی شکل میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے . آربیٹل ٹیکنولوجیز روس کا ایک خلائی ادارہ ہے . اور اس ادارے کا کام خلا میں بزنس کے امکانات پر تحقیق کرنا  ہے . حال ہی میں اس ادارے نے ایک حیرت انگیز اعلان کیا ہے جس پر ہم اور آپکو شائد مشکل سے ہی یقین آئے گا . یہ ادارہ خلا میں پہلا ہوٹل بنانے کا اعزاز حاصل کرنے جا رہا ہے . ٤ کمروں پر مشتمل اس ہوٹل میں ٧ افراد کے قیام کا بندوبست ہوگا اور یہ ٢٠١٧ تک مکمل ہو جاۓ گا . اس خلائی ہوٹل میں قیام کے خرچ کا تخمینہ ٩ لاکھ ٤٢ ہزار ڈالر ہے . روس اس وقت سائنس کی دوڑ میں باقی دنیا سے خاصا آگے ہے اور وہاں کی ایک مقامی یونیورسٹی کے ١٧ سائنس دانوں کو نوبل انعام کے لئے ٢٠١٢ میں  نامزد کیا گیا تھا 



انسان اگر غور کرے تو دنیا میں ٣ ایسی چیزیں موجود ہیں جن کے لئے اس کو کسی بھی طرح کے وسائل کی ضرورت نہیں پیش آتی . یہ ٣ چیزیں صلاحیت محنت اور عبادت کہلاتی ہیں . آپ جہاں کہیں بھی ہوں اور جیسے مرضی حالات درپیش کیوں نہ ہوں آپ چاہیں تو اپنی صلاحیت اور ہمت میں اضافہ کر سکتے ہیں . آپ کسی وجہ سے پڑھ نہیں سکے ،ناخواندہ ہیں تو بھی آپ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں لکھنا پڑھنا سیکھ سکتے ہیں . اگر آپ کو مصوری کا شوق ہے آپ آج سے سیکھنا شروع کر دیں تو کچھ ہی برسوں میں آپ ایک بہت اچھے مصور کی حثیت سے نام کما لیں گے مگر شرط صرف ایک ہے کہ آپ میں مستقل مزاجی کا فقدان نہ ہو اور کچھ کر گزرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہو تو یقین کریں کوئی مشکل آپ کا راستہ نہیں روک پاۓ گی اور مزے کی بات یہ ہے کہ محنت کرنے کے لئے کسی خاص اور مناسب ماحول کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی . مگر اصل بات یہ ہے کہ ہم جیسے لوگ یہ بات جانتے ہی نہیں کہ ہم اگر محنت کرنا شروع کر دیں تو کہاں سے کہاں پہنچ جائیں گے. سستی اور کاہلی ہماری ہڈیوں میں رچ بس چکی ہے . اگر ہم لوگ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کر لیں تو پاکستان سے غربت اور بیروزگاری ایسے غائب ہو جاۓ جسے گدھے کے سر سے سینگ



**************************************************


مزید دلچسپ اور معلوماتی بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160