پاکستانی ثقافت (١)

Posted on at


ثقافت تین چیزوں ،مذہب ،تاریخ اور جگرفیہ سے عبارت ہے-یہی تین چیزیں اسے نمو بخشتی ہیں-پاکستانی ثقافت کی تشکیل بھی انہی تین بنیادوں پر ہوتی ہے-لیکن اس مملکت کی ساخت کچھ ایسی ہے کہ اس کی ثقافت کو کلی طور پر ایک حد کے اندر مقید کرنا مناسب نہیں،کیونکہ نا ہمارا مذہب مقید ہو سکتا ہے اور نہ تاریخ

-

مذہب اور تاریخ دونوں کی طنا بیں بہت وسیح ہیں اور وہ مختلف جگرافیہ سرحدوں سے ماورا بھی ہیں-لہذا قدرت الله کاظمی کا یہ بیان محل نظر ہے کہ: "پاکستانی ثقافت کی جڑیں ھماری قدیم وادی سندھ کے دیہی علاقوں میں پیوست ہیں اور آخری تجزیہ کے مطابق یہ جڑیں ھماری اپنی زمین میں ہی گڑھی ہوئیں ہیں-" سید محمّد تقی کا یہ قول بھی حقیقت سے بہت قریب ہے کہ

: پاکستان ہندو و مسلم ثقافت کا نمونہ ہے ،جس میں ہند کے عناصر بھی شامل ہیں اور عرب ثقافت کے بھی"

اسی طرح ڈاکٹر مارٹمروہلر نے اپنی تصنیف "پاکستان کے پانچ ہزار سال" میں لکھا ہے کہ اس ملک کی

بنیادیں زمانہ ما قبل تاریخ کی گہرائیوں تک پونچھتی ہیں-پاکستان در حقیقت تہذیب کا ایک قدیم ترین گہوارہ رہا ہے اور اگرچہ سندھ میں موہنجو دارو اور پنجاب میں ہڑپہ کی کھڈیاں ابھی نامکمل ہیں،لیکن اس حالت میں بھی وہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ براعظم میں آریاؤں کے داخلے سے پہلے،موجودہ پاکستانی علاقوں میں اعلی درجے کی تہذیب پرورش پا ری تھی-اس زمانہ کے بعد ٹیکسلا بھی ،پہلے بدھی تہذیب اور پھر یو نانی تہذیب کا ایک بڑا مرکز بن گیا تھا-



About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160