دہشت گردی

Posted on at


پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں .پاکستان کی حکومت اپنے مسائل میں گھیرے رہنے کی وجہ سے اس مسلے پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہی .پاکستان میں دن بدن بڑھتی ہوئی دہشت گردی بے قابو ہوتی چلی جا رہی ہے .روزانہ ہم سڑکوں پر حادثات تو دیکھتے ہی ہیں .لکن اب دہشت گردی کی وجہ سے لوگوں کی اموات میں چار گناہ اضافہ ہو گیا ہے .



پہلے پنجاب میں دہشت گردی عام تھی .لکن پنجاب حکومت نے آپریشن کے ذریئے پورے صوبے میں امن کا قیام کیا .اسی طرح اب دہشت گرد صوبہ سندھ میں بھی سرگرم ہیں .اور اس پر جلد قابو نہ پانے کی وجہ سے آج کراچی میں امن نہیں ہے .صوبہ سندھ کی حکومت اب دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .



حکومت سندھ ہر ماہ آپریشن میں تبدیلیاں کرتی رہتی ہے .جس کی وجہ سے پولیس کو اپنا کام جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے .کراچی میں لوگوں کو اپنی جان کی کوئی فکر نہیں ہے وہاں لوگوں کی زندگی بوہت سستی ہے .جب بھی کسی کا بھی دل چاہتا ہے کسی کو قتل کر دیتا ہے .اور پولیس کھڑی دہشت گردوں کا مقابلہ کر نے کی بجاے کھڑی دیکھتی رہتی ہے .



کراچی شہر میں لگے اکثر سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکارہ ہیں .جن سے دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے .چند ماہ سے پاکستان اور طالبان کے درمیان دہشت گردی کی فضا سوگ وار کرنے کیلئے مزاکرات جاری ہیں لکن اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو رہا .حکومت نے اب اس سے نمٹنے کا لئے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے .اب اس آپرشن کا کیا انجام نکلتا ہے .اس کا بھی چند ماہ میں پتا چل جائے گا .حکومت کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرنا چاہییں .تا کہ دہشت گرد پھر دوبارہ پاکستان کی طرف رخ نہ کریں.



About the author

160