پاکستان ایٹمی قوت دوسرا حصہ

Posted on at


١٩٩٨ میں جب بھارت نے پاکستان کی سرحد سے ٩٣ میل دور ۵ ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان نے دنیا کو پاکستان پر ان دھماکوں کے اثرات کا احساس دلایا ۔ مگر ایک ہی جواب ملا کہ اگر ہندوستان نے غلطی کی ہے تو تم نہ کرو اور خاموش ہو جاؤ ۔ پاکستان نے بھارت کو ان دھماکوں کا جواب دینے کیلئے ٢٨ مئی ١٩٩٨ کو بلوچستان میں چاغی کے مقام پر ہندوستان سے زیادہ بہتر اور اچھی تکنیک کے پانچ ایٹمی دھماکے کئے تو برصغیر میں طاقت کا توازن پھر سے بحال ہو گیا اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا ۔



ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان پر امریکا، جاپان اور روس کی طرف سے اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد ہوئیں مگر چونکہ پاکستان نے یہ ایٹمی دھماکے اپنی حفاظت کیلئے کئے تھے ۔ تو دنیا آہستہ آہستہ پاکستان کا موقف سمجھ گئی اور پاکستان پر بہت سی پابندیاں ہٹا لی گئیں ہیں ۔ انشاء الله اب پاکستان کی طرف کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا ۔




About the author

RehanDhareja

i am the student of bsc engineering

Subscribe 0
160