امید

Posted on at


امید ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو زندہ رکھتی ہے سخت اور مشقل حالات میں، جب کچھ نہیں رہتا اس وقت ایک آواز آتی ہے دل کے اندر سے جو انسان کو بتاتی ہے کے مسائل اور مصیبتیں ہمیشہ کے لئے نہی رہتیں ،یہ انسان کے دل سے آنے والی آواز انسان کو زندہ رهنے میں مدد کرتی ہے ،اس آواز کو امید کہا جاتا ہے_


زندگی میں مشقلات اور خوشیاں ساتھ ساتھ آتی ہیں _اتار ،چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں _وقت ایک جیسا نہیں رہتا ہر کالی رات کے بعد ایک شاندار صبح آتی ہے _زندگی سے انسان کو تجربہ ملتا ہے، کبھی کبھی انسان امیدوں اور توقعات کی عمارت بناتا ہے اچانک اس کی امیدیں اور توقعات ٹوٹ جاتی ہیں اور وہ سمجتا ہے کے یہ اس کی زندگی کا آخری لمحہ ہے ،مگر یہ سچ نہی ہے کیونکے زندگی کبھی ختم نہیں ہوتی ہمیشہ ایک چوٹی سی امید دل کے کسی کونے میں ہوتی ہے جو انسان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے مشقل حالات میں بھی


_ امید خدا کی طرف سے دیا گیا قدرتی احساس ہے جو انسان کو سخت اور مشقل وقت میں زندہ رکھتا ہے_ "خدا ان لوگوں پر رحم کرتا ہے جو بہت مشقل حالات میں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑتے " امید، سیاہ اور سخت وقت میں انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے ،اس لئے امید کا دامن نہ چھوڑو_ ایک امید اور صبر، یہ کامیاب زندگی کے لئے اہم چیزیں ہیں _



About the author

160