مظلوم عوام

Posted on at


قوانین ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے بنائے جاتے ہیں ۔جس میں عوام کی فلاح کیلئے ہمیشہ تمام تر کوششیں کی جاتی ہیں حکومت جو کہ ایک ریاست پر اپنے قوانین اور پالیسیاں بنا کر انہیں ملک میں نافذ کر دیتی ہے ۔تاکہ عوام کومساوی حقوق مل سکیں ۔لہذا حکومت کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو در پیش مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جو کہ ملکی ترقی کیلئے ایک خطر ناک المیہ ہے۔

پاکستان میں اس طرح در پیش مسائل کا سامنا کر رہاہے۔جس سے پاکستانی عوام بہت پریشان ہے ۔اور جگہ احتجاجی مظاہروں کی ذریعےاپنے مسائل حل کروائے جاتے ہیں۔ان مسائل کو ہم شمار نہیں کر سکتے۔آج عوام کے منہ سے نوالہ تک کھینچا جا رہا ہے اس طرح کی صورت حال کی ملک میں بھی نہیں ہے۔ان مسائل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،ٹیکسز کا اجراٗ،سڑکوں کی بد حالی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل شامل ہیں ۔ان سب مسائل میں سے آج جس مسئلہ پر بحث ہو گی وہ گیس کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے عوام ہر جگہ پریشان ہے چاہے گھر میں ہے یا باہر کسی سفر میں ہے۔

سی این جی پمپ لگا کر گاڑیوں کو گیس مہیا کی گئی تاکہ آئل کی کمی کو پورا کیا جا سکے لیکن اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جو کہ غریب عوام سامنا کر رہی ہے۔اب گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں جس پورا گھر بچوں سے لے کر بڑوں تک پریشان ہیں۔اس کے علاوہ گاڑیوں والے حضرات گھنٹوں قطاروں میں لگے رہتےہیں۔جس مسافر اپنی منزل پر وقت پر نہیں پہنچ سکتے۔

لہذا حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند کرکے غریب عوام کو فاقوں سے بچائے۔اور اس طرح کی غلط پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔



About the author

160