بسم الله

Posted on at


بسم الله



الله تعالیٰ کی یاد میں جینا  اور صرف اسی کی بندگی کرنا دینی مطالبات کے نچوڑ ہے- اس سے مراد ہرگز نہیں کہ انسان دنیا کو چھوڑ دے بلکہ دنیا میں رہتے ہوے الله تعالیٰ  کو یاد رکھنا ہے اسی وجہ سے کھانے پینے کے قبل اور کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے یہ سنت مقرر کی گئی ہے کہ الله تعالیٰ  کا نام لے کر سیدھے ہاتھ سے کھانا کھایا جائے اور کسی بھی کام کا آغاز سیدھے ہاتھ سے ہی کیا جائے-



ایک زمانے تک ہمارے معاشرے میں یہ رواج تھا کہ کھانے کے وقت اہتمام کے ساتھ بچوں کو بسم الله پڑھائی جاتی تھی- مگر افسوس ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اسلامی تعلیمات کو لوگ پیچھے چھوڑ آئیں ہیں اور خود بہت آگے نکل گئے ہیں ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ اکثر گھروں میں اب یہ اسلامی رواج ختم ہو گیا ہے- یہ صرف ایک معاشرتی رواج نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد یہ تھا بچے کی گھٹی میں یہ بات ڈل جائے کہ اس نے ہر کام کا آغاز اللہ تعالیٰ  کی بابرکت ذات کا نام لیکر کرنا ہے اور بچے زندگی بھر جب کبھی بھی کھائیں پئیں تو الله کا نام لیکر کھائیں تا کہ زندگی کے عظیم ترین حقائق کی یاد دھانی انسانوں کو حاصل ہوتی رہے-



زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے خوراک اور پانی دو بنیادی نعمتیں ہیں، انسان کی ساری کوشش اور جدوجہد کا مقصد خوراک کا حصول ہے یہی وجہ ہے کہ انسان جو کچھ بھی کماتا ہے چاہے لاکھوں میں کماے یا دس روپے ان پیسوں کا پہلا استعمال وہ خوراک کے حصول کے لئے کرتا ہے- ہم کہہ سکتے ہیں کہ کھانے کے وقت الله کا نام لینا کوئی عام بات نہیں بلکہ انسان کی تمام کوشش و سعی اور اس سے حاصل ہونے والی تمام نعمتوں کو الله تعالیٰ  کے نام کر دینے کا عمل ہے- بسم الله کہنا اپنے وجود کو اس فانی دنیا میں مقرر وقت تک بقا رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ  کی عطا کردہ نعمتوں کو اسی کی طرف منسوب کرنے کا عمل ہے اور ایساکرنے والے ہمیشہ الله کی نعمتوں میں زندہ رہیں گے-



 


خوراک جیسی اہم اور بنیادی نعمت کے لئے کائناتی قوتوں کو حرکت میں لانے والا، خوراک میں ذائقہ پیدا کرنے والا اسے ہاضمے کے خود کار عمل سے گزار کر انسان کی توانائی و طاقت اور انسان کو زندگی دینے والا الله پاک اس بات کے قابل ہے کہ جب کبھی کچھ بھی کھایا جائے یا کوئی کام کیا جائے تو اسی کا نام لیا جائے مگر نادقسمتی سے آج کے دور کے مسلمانوں کو یہ چھوٹا سا کام بہت گراں گزرنے لگا ہے اور ان کے لئے اہم ترین نعمتوں کا مالک اتنا غیر اہم ہو گیا ہے کہ اس کے نام کے دو لفظ بھی زبان سے ادا کرنے نہیں یاد رہتے- اب اس سے زیادہ ہماری بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے؟  



 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160