پاکستان میں تعلیم کا نظام

Posted on at


میرے نقطہ نظر میں پاکستان کا تعلیمی نظام میں بہت خراب ہے _میں کسی وجہ کے بغیر نہیں کہ رہا کیونکہ میں بہت سی وجوہات بیان کر سکتا ہوں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے پاکستان کا تعلیمی نظام اور  نہیں صرف سینکڑوں کے حساب سے بیکار ڈگری ہولڈرز پیدا کر رہا ہے _


 ہمارے نصابی کتابوں کا نصاب زیادہ تر نظریاتی مواد پر مبنی ہیں،جس میں شاگردوں کو سیکھنے اور لکھنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے اور  لفظ بہ لفظ امتحان میں لکھنے کو کہا جاتا ہے_مجھے سمجھ نہیں آتی ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جو ہم کہیں لاگو نہیں کر سکتے _

پورے تعلیمی سال کے دوران شاگردوں کو ایک مخصوص نظریاتی مواد پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے اور سال کے آخر میں اسی میں سے امتحان لیا جاتا ہے اور سوالات کیے جاتے ہیں_پورے تعلیمی سال کے دوران شاگردوں کو ایک مخصوص نظریاتی مواد پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے اور سال کے آخر میں اسی میں سے امتحان لیا جاتا ہے اور سوالات کیے جاتے ہیں_

امتحان کسی بھی تعلیمی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے،اور ہمارے امتحانی نظام میں چند سوالات دریافت کئے جاتے ہیں اور ان چند سوالات کی بنیاد پر ہمارے طالب علموں کو   موثر یا غیر موثر قرار دے دیا جاتا ہے_ایک اوسط طالب علم منتخب مطالعہ کر کے دو یا تین دن امتحان سے پہلے اچھے گریڈ حاصل کر سکتا ہے،لیکن کیا ہم اس کے نتیجہ سے اخذ کر سکتے ہیں کے وہ ہونہار طالب علم ہے _ایک طالب علم ہونے کی وجہ سے میں اس طرح کے امتحانی نظام کی ساکھ  پرسوال کرتا ہوں

میں ایک تجویز دے کے اس بحث کا اختتام کرتا ہوں کہ ہمارے نصابی کتابوں کے مواد کو زیادہ عملی بنایا جاۓ جس سی طالب علموں کو علم ملے اور وہ بہترین انسان بن سکیں ،اور ہمارے امتحان نہ صرف کتاب کے مخصوص مواد پر مبنی ہونا چاہئے لیکن اس طرح  سے ڈیزائن کیا جانا چاہئے کہ طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو نکال سکے_



About the author

160