پاکستان پولیس

Posted on at


پاکستان میں پولیس کا نظام کیسا ہے یہ ہر کوئی بہت ہی اکے طریقے سے جانتا ہی ہے.کہا جاتا ہے کے کسی بھی ملک میں پولیس ایک بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہے.اسی ادارے کی ذمہ ہر شہری ہر باشندہ کی جان و مال کی حفاظت ہوتی ہے.یہ کام پولیس کا فرض ہے.جس ملک کی پولیس ہی اتنی کرپٹ ہو اس ملک کا حال کیا ہونا اس کا اندازہ ہر پاکستانی کو تو اچھی طرح سے ہے.



یہاں پولیس نے حفاظت تو کیا خاک کرنی تھی بلکہ وہ خود ہی لوگوں کے ایک طرح سے دشمن بنے ہوئے ہیں.اس ملک میں بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جن کو پولیس سے انصاف ملا ہو.



پولیس کا کام تو یہ ہوتا ہے کے دوروں کو جرم سے روکنا ، لیکن اگر میں یہ کہوں کہ یہاں کی پولیس خود ہی شرابی ہیں خود ہی چور ہیں خود ہی ڈکیت ہیں خود ہی غنڈے ہیں تو کیا میں غلط ہوں ؟؟
اب اور تو اور یہیں سے اندازہ لگا لیں کے اگر کوئی بندہ ایک معمولی رپورٹ ہی درج کروانے پولیس سٹیشن چلا جاۓ تو اسکی بھی پولیس فیس لیتی ہے.جبکہ وہ ہر پاکستانی کے لئے فری ہوتی ہے. بےقصور لوگوں کو اپنی وردی اور اپنے عھدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پھنسانا تو بلکل ہی آسان کام ہے جیسے ان لوگوں کے لئے.



میری نظر میں کسی بھی ملک میں پولیس کا نظام درست ہونا بہت ہی ضروری ہے ورنہ ایسے ملک تو کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے جہاں انصاف بھی بارے فروخت ہو.جس کے پاس پیسے ہیں وہ تو کچھ بھی کروا سکیں اور جو بیچارے غریب لوگ ہیں ان لوگوں کو بلا وجہ جھوٹے مقدموں میں پھنسا دینا اور ان کی زندگی اجیرن کر دینا.


 


 



About the author

160