پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام

Posted on at


ایک ایساقدم جوکہ صرف نوجوانوں کو روز گار کے قابل بنانا تاکہ ملک وقوم کے معمار اپنامستقبل سنوارسکیں۔یہ قدم بہت ہی اچھا تھا جس سے نوجوان طبقہ سیکھ کر اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں بلکہ وہ ملک وقوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔لہذا حکومت پنجاب کا یہ پروگرام ایک نہایت ہی موٗثرقدم ہے۔جس سے نوجوانوں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

یہ پروگرام چند مہینے پہلے شروع کیا گیا۔جو ایک مکمل پلاننگ کے ساتھ باقاعدہ آغاز 13فروری 2014کو ہوا ۔اس منصوبے کےتحت20000طلباٗکی تقرری کی گئی۔لیکن چند ناتجربہ لوگوں کی وجہ سے اس میں کا فی طلباٗ کو پریشانی اٹھانی پڑی ۔ کیونکہ اس ہزاروں طلباٗ کو ایسی جگہ منتخب کیا گیا جہاں ان کے شعبے کے متعلق کوئی کام ہی نہیں تھا۔لہذا ان کے مستقبل کو داوٗ پر لگا دیا ہے۔ لہذا وہ اس پروگرام کا صیحح فائدہ حاصل نہیں کر سکے۔جس بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ان نا اہل لوگوں کو اس سسٹم سے فارغ کردے کیونکہ اس سے حکومت اور نوجوانوں کا بہت نقصان ہے۔



About the author

160