میٹرو بس نہیں سرکاری شعبہ تعلیم میں بہتری چاہیے

Posted on at


ہم کس قدر ترقی یافتہ ہیں یہ ہم میں سب ہی جانتے ہیں اور خوب اچھی طرح واقف بھی ہیں . لیکن ترقی کے دوران میں ہمیں ان بات کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے کے کس جگہ کو کون سی چیز بہت ضروری ہے پھر اسے وہی دینی چاہیے. ایسا نہیں ہونا چاہیے ایک جگہ پرائیویٹ اور گورنمنٹ دونوں ہی سروس چل رہی ہوں اور ہم وہا ں پر ایک نیا منصوبہ ٹرانسپورٹ کا شروع کر دیں جس کی لاگت بھی ٥ ارب ہو جی ہان میں ملتان کے شہر میں میٹرو بس منصوبہ کی بات کر رہا ہوں



کیوں کے یہاں پر ٹرانسپورٹ کی نہیں گورنمنٹ شعبہ میں بہتری کی زیادہ ضرورت ہے اور ہمارا ایسا کوئی بھی شعبہ ہو ہم جانتے ہی ہیں سمجھ ہی جاتے ہیں کے وہ کس قدر اچھا ہو گا . اسی طرح اگر ہم یہاں کے شعبہ تعلیم کی اور اس کے اداروں کی بات کریں ایک نظر اٹھا کر ان کی حالت دیکھیں تو ہمیں خود ہی شرم محسوس ہو گی


.
کیوں کے بچے ہی بڑھے ہو کر اس ملک کا اثاثہ بنتے ہیں اگر ان ہی کی پرورش اچھی طرح نہ کی جا سکی تو پھر وہ ملک کیا ترقی کرنے گا . کیوں کے ہمارے ان تعلیمی اداروں میں نہ تو کوئی اچھا استد ملتا ہے اور جو ملتا ہے وہ بھی اپنی ڈیوٹی ٹھیک سے انجام نہیں دیتے ہیں . اور اسی طرح نہ ہی وہاں پر کوئی سہولیات ہیں چاہی وہ پانی کی ہو یا بیٹھنے کی . ہر چیز میں ہی خرابی ہے عمارتیں یا تو ہیں نہیں اور اگر ہیں بھی تو اتنی خستہ حالت کے اب گر جایں اور کب .. اور اس طرح کے بہت سے واقعیت دیکھنے میں ملتے بھی ہیں اس لئے گزارش ہے ہمیں ووہی چیز دیں جس کی ہمیں ضرورت ہے




About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160