رشوت

Posted on at


آج میں پاکستان میں رشوت کے بارے میں کچھ بات کرنے چاہتا ہوں.پاکستان کے نظام میں رشوت ایک بہت ہی عام سی چیز ہے. کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے کے یہاں پاکستان میں کوئی بھی کام رشوت کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا.اس کی وجہ ہمارا کرپٹ نظام ہے.ہر شخص ہی رشوت کی بیماری میں مبتلا ہے.کہیں نہ کہیں ہر شخص کو رشوت دینی ہی پڑتی ہے.جبکہ ہمارے مذہب اسلام کے مطابق تو رشوت جائز ہی نہیں ہے.لیکن یہاں ہر شخص تک کسی نہ کسی طرح یہ بیماری پوھنچ ہی رہی ہے.



پاکستان میں سب سے زیادہ رشوت خوری حکومت کے اداروں میں ہی ہوتی ہے.جو کام حکومت کے اداروں کی ڈیوٹی مطلب فرض ہوتا ہے ووہی کام آج رشوت دے کر ہی کروایا جاتا ہے ورنہ وو کام ادارے کبھی نہیں کرتے.



میرا کہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کے پاکستان کے نظام میں ہر حکومت کا افسر ہی شامل ہے لیکن جو غلط اور کرپٹ لوگ ہیں ان کے آگے وو ایماندار لوگ بہت ہی کم ہیں.



ایک اندازے کے مطابق پولیس میں سب سے زیادہ رشوت خوری ہوتی ہے.حالانکہ کسی بھی ملک میں پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جو اس ملک میں لوگوں کی حفاظت کرتی ہے اور یہ اس ادارے کا فرض ہے.اسی فرض نبھانے کے ہی پولیس مراعات لیتی ہے.لیکن بدقسمتی سے یہاں ایسا نہیں ہے.یہاں تو ایک رپورٹ درج کرنے کی بھی فیس لے لی جاتی ہے.جو کے سب جانتے ہیں کے فری ہوتی ہے.لیکن وہ رپورٹ درج کروانے کے لئے ہر شخص رشوت دینے پر مجبور ہوتا ہے. اگر اسا نہ کرے تو وہ شخص خود کبھی نہ کبھی اس رپورٹ کی وجہ سے پھنس سکتا ہے.اس لئے ہر شخص مجبوری میں وو رشوت دیتا ہی ہے.



پولیس کے علاوہ اور اداروں میں بھی رشوت کا بازار گرم ہے جو کے ہمارے ملک کی ترقی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے.جب تک ہم اپنے نظام کو درست نہیں کریں گے ہمارا ملک میں کبھی انصاف عام نہیں ہو سکتا.



About the author

160