دستکاری کی صنعت

Posted on at


ایسی صنعت جو کہ چھوٹے پیمانے پر بنائی گئی ہواورتمام کام ہاتھ کی مدد سے کیاجائے دستکاری کی صنعت کہلاتی ہے اس صنعت میں انسان کوجسمانی طور پرکام کرنا پڑتاہے اورآمدنی بہت کم ہوتی ہے لہزا زیادہ تر غریب لوگ اس سے وابستہ ہوتے ہیں اور زیادہ ترلوگ گھروں میں اس صنعت کو فروغ دیتے ہیں ۔

دستکاری صنعت میں مختلف شعبےہیں۔مثلا ً مٹی کے برتن بنانا ،کھجور کےپتوں سےچٹائیاں تیار کرنا،گھروں میں کڑھائی کا کام کرنااورگھروں میں کھسے تیار کرنا۔اس کے علاوہ گھروں میں دریاں اور کھیس تیار کیے جاتے ہیں جس کا شمار چھوٹی صنعتوں میں ہوتاہیں۔

مٹی کے برتن بنانا بہت ہی زیادہ محنت کا کام ہے اس سے منافع بہت کم حاصل ہوتاہے اس سے بچوں کا پیٹ پالنا بہت مشکل ہے لیکن آج بھی غربت کی وجہ سے اس صنعت کی بقا موجود ہے اس سےمختلف قسم کے برتن اورآرائشی برتن تیار کیے جاتے ہیں لہذا یہ صنعت ہماری تہذیب کا حصہ ہے جو کہ آج کے دور میں اس صنعت کی طرف غور نہیں کیا جارہا۔

آج کے دور میں کڑھائی کا کام بہت عام ہے جوکہ ہر جگہ بہت اہمیت رکھتا ہے آج کل بہت مہنگے لباس تیار کیے جاتے ہے۔جوباہر ممالک بھی بر آمد کیے جاتے ہیں۔لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی طرف خاص توجہ دے تاکہ اس غربت کا خاتمہ ہوسکے۔



About the author

160