شوہر اپنی بیوی کی تعریف کیوں نہیں کرتا؟

Posted on at


شوہر اپنی بیوی کی تعریف کیوں نہیں کرتا؟



آج بات ہو رہی ہے شوہروں کی کہ وہ آخر کیوں نہیں اپنی بیویوں کی تعریف کرتے ہیں میں ایسا نہیں کہتی کے سب شوہر ایک جیسے ہی ہونگے کچھ شوہر سچ میں اپنی بیویوں کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں چاہے وہ دل پر پتھر رکھ کر ہی کیوں نہ کر رہے ہوں مگر میں یہاں ان شوہروں کی بات کر رہی ہوں جو کہ بلکل بھی اپنی بیویوں کی تعریف نہیں کرتے ہیں حالانکہ تعریف تو ایک ایسی چیز ہے بیویوں کے لئے جو کہ اپنے شوہر سے سن کر خوشی سے پاگل ہو جاتی ہیں اور تعریف سن کر انکا کافی خون بھی بڑھ جاتا ہے جوکہ بہت اچھی بات بھی ہے



مگر پتا نہیں کیوں اکثر شوہر اپنی بیویوں کی تعریف کرنے میں کنجوسی کیوں کر جاتے ہیں پتا نہیں وہ ایسا کیوں کرتے ہیں حالانکہ بیویوں کی تعریف کرنے سے کونسے ان کے پیسے خرچ ہو جایں گےاور ویسے بھی تعریف کرنے کے کوئی پیسے لگتے بھی نہیں ہیں بس ذرا سی زبان ہلانا پڑتی ہے وہ بھی اچھے انداز میں اور پھر کیا بیوی خوش اگر بیوی خوش تو شوہر خوش اور اگر دونوں خوش تو پورا گھر خوش کیوں کے اگر بیوی خوش ہو گی تو اسکا موڈ بھی اچھا رہے گا اور اگر موڈ اچھا ہو گا تو وہ گھر کے سب کام بھی اچھے طریقے سے انجام دے گی



ویسے تو تعریف سچے دل سے ہی کرنی چاہئے مگر خیر تعریف تو آخر تعریف ہی ہوتی ہے چاہے سچی ہو یا جھوٹی ویسے کچھ شوہر اپنی بیویوں کی تنزیہ تعریف بھی کرتے ہیں جو کہ میرے خیال سے موڈ کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خراب کر دیتی ہے اور یہ بات شوہروں کے حق میں بہتر بھی نہیں ہے کیوں کے اس کے بعد انکی اپنی بیویوں سے خیر بھی نہیں ہوتی ہے مگر شاید وہ بھی اپنی عادت سے مجبور ہوتے ہیں جیسے کہ شوہر کام سے واپس گھر آیا اور بیوی کی تعریف کچھ یوں کی آریے واہ بیگم آج تو گھر بڑاصاف ستھرا لگ رہا ہے اور ہر چیز بھی اپنی جگہ پر ہے کیا آج انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا تھا



لو جی بھلا یہ تعریف ہوئی یا پھر کوئی طنز بیویاں بھی تو اپنے شوہروں کی کتنی خدمت کرتی ہیں انکا ہر طرح سے خیال رکھتی ہیں مثلا انکے کھانے پینے کا خیال رکھتی ہیں انکے کپڑے جوتے کا خیال رکھتی ہیں انکے گھر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں ایسے میں تو پھر ذرا سی کیا بلکے بہت زیادہ تعریف کی حقدار ہوتی ہیں اسی لئے شوہروں کو چاہئے کہ وہ اپنی بیویوں کی طنزیہ نہیں بلکےدل سے سچی تعریف کریں تاکہ انکی بیویاں زیادہ سے زیادہ خوش رہیں


 


میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 


میرے مزید بلاگز پڑھنے اور شیئر کرنے کیلیے وزٹ کیجئے گا میرے پیج پہ 


http://www.filmannex.com/SidraKhan/blog_post 


رائیٹر سدرہ خان 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160