فرقہ جبریہ ( تہتر فرقوں میں سے ایک فرقہ)

Posted on at


 

جبریہ فرقہ تہتر فرقوں میں سے ایک ہے اور اس میں آگے بھی بارہ مزید فرقے نکلتےہیں جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے

۱۔ المضطریت ۔ اس فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگ کہتے ہیں کہ آدمی کا کوئی فعل نہیں بلکہ فاعل کل اللہ تعالی ہے

۲۔الافعالیت۔ یہ کہتے ہیں کہ افعال تو ہمارے ہی ہیں لیکن ان افعال کے ادا کرنے میں ہمیں طاقت اور استطاعت حاصل نہیں ہے اور ہماری حیثیت ایسی ہے گویا ہم حیوانات ہین جن کے گلے میں نکیل ہے

۳ ۔ المغروغیت۔ یہ کہتے ہین کہ تمام اشیاء پہلے سے پیدا دکردی گئی ہیں اب پیدا نہیں ہوتیں

۴۔ النجاریت۔ ان کا گمان ہے کہ اللہ تعالی انسان کو اسکے فعل پر عذاب دیتا ہے نہ کہ دوسرے لوگوں کے فعل کی وجہ سے

۵۔ المنانیت۔ یہ کہتے ہیں کہ آپ پر وہ کام لازم ہے جس کا آپ کے دل میں خدشہ ہو لیکن آپکو ایسے کام کرنے چاہیں جن سے آپکو خیر پہنچ سکے

۶۔ الکسبیت۔ یہ کہتے ہیں کہ بندہ نہ تو ثواب کا کسب کرنا سکتا ہے اور نہ ہی عذاب کا

۷ ۔ السابقیت۔ یہ کہتے ہیں کہ جو چاہے عمل کر لے اور جو نہ چاہے وہ نہ کریں کیونکہ جو نیک بخت ہو گا اسے اس کا گناہ کوئی نقصان نہیں پہنچاسکے گا اور جو بد بخت ہوگا اسے اسکی نیکی کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے گی

۸۔ الحبیت۔ یہ کہتے ہین جس شخس نے اللہ تعالی کی محبت کا پیالہ پی لیاتو اس سے عبادت کے ارکان ساقط ہو گے

۹۔ الخوفیت۔ یہ کہتے ہین کہ جس شخص نے اللہ تعالی سے محبت کر لی اسے کسی قسم کا خوف نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دوست اپنےدوست سے خوف نہین رکھتا

۱۰۔ الفکریت۔ یہ کہتے ہیں کہ بندوں میں جس کا علم زیادہ ہو اس سے قدرت ساقط ہو جاتی ہے

۱۱۔ الخشبیت۔ یہ کہتے ہیں کہ دنیا بندوں مین برابر برابر تقسیم ہوئی ہے

۱۲۔ المنیت۔ یہ کہتے ہیں کہ فعل بھی ہم سے ادا ہوتا ہے اور استطاعت بھی ہمیں دی گئی ہے



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160