ہفتے کے آخر میں جرمنی میں- پہلا دن :نریمبرج

Posted on at

This post is also available in:

٢ جون اٹلی کا قومی دن ہے (اطالوی میں : فیسٹا ڈیلا ریپبلیکا ) گزشتہ ہفتے کے دوران ہمیں  موقع ملا  اور جرمنی میں کچھ شہروں کا دورہ کرنے گئے تھے- 

پچھلے ہفتے کو میں صبح ٥ بجے اٹھی ، اور اس کے بعد سے ہم اٹلی سے جرمنی تک ساری راہ گاڑی چلاتے رہے - میرا یقین کرے.. یہ سچ میں لمبا سفر تھا: ٧ گھنٹوں میں ٧٠٠ کلو میٹر! اگر چہ کہ میں آدھے وقت سے زیادہ سوئی رہی :D 

 (Nürnberg  آخر کار ، دوپہر کے دو بجے ہم  نیورمبرگ پہنچ گئے (جرمن میں 

ہم نے اپنی گاڑی کھڑی کی تب سٹی سینٹر کی طرف چلنے لگے:

 

تب ہم نے بازار میں اپنا پیٹ بھرنے کے لئے کچھ دیکھا اور بوجھو کہ ہمارا  دن کا  کھانا کیا تھا؟ ٹسکنی سٹائل سلومی! اگرچہ مجھے  اٹالین کھانے جرمنی میں کھانا عجیب لگ رہا تھا-

 

 دوپہر کے کھانے کے بعد، ہم نے نیورمبرگ کے شہر کی  زیارت جاری رکھی- مرکزی چوک میں ایک بازار اور فراونکرچن چرچ (انگریزی میں " ہماری خاتون کا چرچ" (: 

 

نیورمبرگ کے سٹار کی دلکشی بھی اسی چوک میں واقع ہے: گوتھک سچونر برننین ( اس کا مطلب ہے خوب صورت فوارہ)، مجھے بتایا گیا کہ  لوہے کے جنگلے پر لگی نیورمبرگ گھنٹی ہلانا آپ کی اچھی قسمت لے آئے گا! آپ اس پر یقین کرتے ہیں؟

 

 فراونکرچن چرچ کے علاوہ ، قریبی مرکزی چوک میں سینٹ .سبلڈس چرچ بھی شہر کی سب سے اہم گرجا گھروں میں سے ایک ہے:

 

صرف چند بلاک دور مشہور نیورمبرگ امپیریل قلعہ ہے:

 

آپ قلعہ کی دیوار کی طرف سے پورے شہر کا نظارہ دیکھ سکتے ہیں، یہ  چڑھنے کے قابل ہے! یہ نہیں ہے؟

 

یہ نیورمبرگ امپیریل قلعے  میں میری  اور میرے خاندان کی ایک تصویر ہے :)

پھر ہم  رات اور رات کے کھانے کے لئے بیروتھ کی طرف آگے بڑھے !

 

آپ اس البم میں نیورمبرگ کی مزید تصویریں دیکھ سکتے ہیں: http://www.filmannex.com/galleries/show/10985/

 -  یا اس ویڈیو کو دیکھئے  "تصویر سلائڈ شو نیورمبرگ، جرمنی "

http://www.filmannex.com/movie/photo-slideshow-nuremberg-germany/47461/

الین  -

 



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 958
160