جامن

Posted on at


 


جامن ایک ایسا پھل ھے جوکہ امیر غریب ھر شخص میں مقبول و معروف ھے۔ یہ بہت بیماریوں سی کا مفید ترین علاج بھی ھے۔ یہ گرمیوں کے موسم کا ھی پھل ھے۔ اور اگر اسے آم کھانے کے بعد کھایا جائے تو آم کا بھاری پن نہیں رہتا اور یہ جلد ھضم ھو جاتا ھے۔



جامن کا درخت سبز گھنے پتوں والا ھوتا ھے۔ یہ گھروں میں بھی لگا ھوتا ھے مگر زیادہ تر یہ سڑک کے کنارے پر موجود ھوتا ھے کیونکہ یہ درخت پھل دینے کے ساتھ ساتھ گھنی چھاؤں بھی دیتا ھے۔اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔



جامن ایک لذیذ مزیدار پھل ھے۔اس کا ذائقہ بہت منفرد سا ھوتا ھے۔ جامن دو طرح کی ھوتی ھے۔ایک کا گودا اندر سے سفید ھوتا ھے اور دوسرا اندر سے جامنی گودے والی۔ اگر اسے نمک لگا کر کھایا جائے تو اس کی لذت بڑھ جاتی ھے۔ بہت زیادہ پکی ھوئی جامن کا رنگ سیاھی مائل ھوجاتا ھے۔ زیادہ پکی ھوئی جامن کی لذت ھی کچھ اور ھوتی ھے۔



جامن میں وٹامن ڈی اور ایسٹک ایسڈ کی کافی مقدار پائی جاتی ھے جو کہ انسانی جسم کے لئے بے حد مفید ھے۔ دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بھی فائدہ مند ھے۔


طبی طور پر بھی جامن کے بہت سے فوائد ہیں۔ جامن خون صاف کر کے گرمی دور کرتا ھے۔ جامن بھوک لگاتا ھے کھانا ھضم کرنے میں مدد دیتا ھے۔ جامن معدے اور جگر کو بھی بہت طاقت دیتا ھے۔ جامن سر کے بالوں کو گرنے سے بچاتاھے۔ جامن سے مسوڑھے بھی مضبوط ھوتے ہیں۔ دانتوں کو بھی ہلنے سے روکتا ھے۔



جامن دل کو طاقت بخشتا ھے اور پکا ھوا جامن کھانے سے گردے کی پتھری بھی نکل جاتی ھے۔ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں جامن کا استعمال بالکل نہ کریں۔ جامن جسم کی گرمی کو دور کر کے بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتا ھے۔


جامن کا شربت گرمی میں پینے سے لو نہیں لگتی۔ جامن کی گٹھلیوں میں شہد ملا کر اچھی طرح پیس کر گولیاں بنا لیں۔ اگر گلا بیٹھ جائے تو ایک گولی منہ میں رکھ کر چوستے رہیں گلا بھی ٹھیک ھو جائے گا۔ اور آواز کا بھاری پن بھی ختم ھوجائے گا۔



شوگر کے مریضوں کو جامن کے موسم میں زیادہ سے زیادہ جامن استعمال کروائیں کیونکہ جامن شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ھے۔ جامن کی گٹھلی پیس کر اس کا سفوف صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کریں اس سے موتیا کی بیماری ٹھیک ھوتی ھے۔ یہ موتیا کے لئے بہت مجرب نسخہ ھے۔




About the author

160