فیفا فٹبال وورلڈکپ ٢٠١٤

Posted on at


فٹبال دنیا کا سب سے مہنگا اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے.جسے ہی وورلڈکپ آنے کے قریب ہوتا ہے لوگوں میں اچھا خاصا رجحان دیکھنے میں آتا ہے.اور یہ رجحان خاص کر کے برازیل میں دیکھنے میں آتا ہے کیونکے وہاں کے لوگ فٹبال میں جنوں کی حد تک شوق رکھتے ہے.ان دنوں میں برازیل کے بچے بچے فٹبال کھیلتے نظر آتے ہیں گراؤنڈز اور سڑکوں پر.ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس والے اس عالمی کپ میں 32 ٹیمیں شریک ہیں.ان ٹیموں کو ٨ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا .یہ عالمی کپ پورے ایک ماہ تک جاری رہے گا.اس بار فٹبال عالمی کپ کی میزبانی برازیل کر رہا ہے.یہ عالمی پانچ سال کے بعد آتا ہے.آج سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں پہلا میچ برازیل اور کروشیا کے دّرمیاں کھیلا جائے گا .رازیل کی کامیابی کا دارو مداران کی ٹیم کے کھلاڑی نیمار پر ہوگا .١٩٣٠ میں فٹبال کا پہلا وورلڈکپ ہوا اور وہاں سے اس کھل کا آغاز ہوگیا جو کے آج تک چلتا آرہا ہے.اور پہلے عالمی کپ کی میزبانی لاطینی امریکہ کے ملک یوروگوائے کے حصے میں آئ .دوسری جنگِ عظیم نے کھیلوں کے ان عالمی مقابلوں کو بھی متاثر کیا اور فٹبال کا اگلا ورلڈ کپ 12 برس بعد ہوا امریکامیں.فٹبال کا یہ ہی جنون اور شوق پاکستان میں بھی دیکھنے میں آتا ہے لکین پاکستان آج تک انٹرنیشنل لیول پر رسائی حاصل نہیں کر سکا کیونکے اس کے لئے ابھی انکو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے کے وہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کھل سکیں.


پہلا میچ برازیل اور کروئیشیا کے درمیان جمعرات کو ساؤپاؤلو میں کھیلا جائے گا.اس وقت کے مقبول ترین کچھ کھلاڑی ہیں جن کے دنیا میں کڑوڑوں چاہنے اور دیکھنے والے ہیں ان میں سے ایک ہیں لائنل میسی جو کےارجنٹینا کی ٹیم سے تعلق رکھتے ہیں.ارجنٹائین کو میسی سے بہت امیدیں ہیں.میسی اپنی قابلیت اور پھرتی سے اپنا سکا منوا چکے ہیں اور اس بار بھی ان کی ٹیم اور ان کے مداحوں کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں.اور دوسرے ہیں کرسچیانو رونالڈو جو کے پرتگالی ٹیم سے تعلق رکھتے ہیں.اور اپنے کلب ریال میڈرڈ کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں .پچھلے ہفتے رونالڈو اپنے گھٹنے کے چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ کے لئے مشکوک ہیں کے وہ وورلڈکپ کھیل سکیں گے کے نہیں انکا نہ کھیلنا پرتگال کی ٹیم اور رونالڈو کے مداحوں کے لئے بہت افسوس کن ہوگا.پرتگالی مداحوں کی رونالڈو سے بہت امیدیں جڑی  ہیں.حلانکے رونالڈو نے کوالیفائیڈ راؤنڈ میں گول کر کے اپنی پرتگال ٹیم کو کامیابی دلائ تھی.امید ہے کے رونالڈو یہ وورلڈکپ ظرور کھیل سکیں گے.


جہاں ایک طرف لوگوں میں وورلڈکپ کا جنوں عروج پر ہیں وہیں فٹبال کے مداحوں پر پابندیاں بھی بہت  لگای جا رہی ہیں.پچھلے ہفتے ایرانی پولیس نے کیفے وغیرہ میں وورلڈکپ میچ دکھانے اور لگانے پر پابندی لگا دی ہے.اور یہ پابندی صرف ایران کے میچوں کے لئے ہے. اس پابندی  کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی لکین ایرانی شائقین ورلڈ کپ کے میچ ایران کے مختلف  بڑی سکرینوں پر اور اپنے گھروں میں دیکھ سکیں گے.ایران کا پہلا میچ ١٦ جون کو ہے.جو کے نائجیریا کے خلاف کھیلا جائے گا.



About the author

waqarannex

My name is Rizwan Iqbal & i am an employ of web development designing and a student of seo.and i just love to write about political and health issues.

Subscribe 0
160