ایک فٹ بال میچ

Posted on at


پچھلے اتوار کو ایک فٹبال کلب کا دوسرے فٹ بال کلب کے ساتھ فٹبال میچ کا مقابلہ تھا. دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ فائنل تھا.شام پانچ بجے میچ کا آغاز ہوا . ددونوں ٹیمیں سخت مقابلوں کے بعد فائنل ک پہنچی تھیں. اس لئے شہر بھر کے فٹبال کے شائقین کا جوش دیدنی تھا . موسم قدرے گرم تھا پھر بھی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں چار بجے سے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے تھے. میچ کے ریفری کے فرائض چودھری اشرف صاھب ادا کر رہے تھے جو خود ایک بہت اچھے کھلاڑی اور دیانتدار فرض شناس ریفری کی حثیت سے شہر بھر میں اچھی شہرت رکھتے تھے .



پانچ بجے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں اتریں نیلی اور سرخ وردیوں میں کھلاڑی دور سے ہی اپنی انفرادیت دکھا رہے تھے سابقہ میچوں کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر ایک ٹیم فیورٹ تھی مگر دوسری ٹیم بھی منجھے ہوئے اور تجربہ کار تھے



ٹھیک پانچ بجے میچ شروع ہو گیا تھا. جس تم نے میچ کا ٹاس جیتا تھا اس نے پہلی کک لگا دی تھی . وقفے تک ایک ٹیم ایک گول کر چکی تھی اس لئے اسے ایک گول سے دوسری ٹیم پر برتری حاصل تھی مقابل کی ٹیم اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی تھی کہ کسی طرح وہ ایک گول کر کے برابر کر دیا جاۓ لیکن بار بار حملوں کے بار بار وہ ٹیم برتری پر ہی تھی



آخرکار ریفری نے وسل کا فیصلہ کر دیا اور وہ ٹیم ایک گول سے ہی جیت یی . لوگوں نے کھلاڑیوں کو خود دل بھر کر داد دی اور کپتان کو مبارکباد دی. یوں ایک خوبصورت اور دلکش میچ کا اختتام ہوا .



About the author

160