۱................پاکستان میں زراعت کے پسماندہ ہونے کے اسباب

Posted on at


پاکستان کی سر زمین بہت زیادہ زرخیز ہے پاکستان کے لوگ بھی بہت زیادہ محنتی ہیں پاکستان کا نظام آب پاشی دنیا کا سب سے بہترین طریقہ ہےاور  یہ طریقہ تقریبا ڈیڑھ سے دو سو سال پرانا ہے لیکن پھر بھی



 


پاکستان میں فی ایکڑ پیداوار دنیا سے بہت زیادہ کم ہے



کیونکہ پاکستان میں ہل اب بھی پرانے دور سے ملتے ہیں کیونکہ یہ ہل زمین کو زیادہ گہرائی تک نہیں پہچ سکتے زمین سے اچھی کاشت لینے کے لیے ہل کا زمین میں جانا بہت ضروری ہے اس لیے کاشت کاری میں جو نرم مٹی ہے وہ اوپر نہیں  آتی اچھی کاشت کے لیے ضروری ہے کہ زمین کا نرم ہونا لازمی ہے اس لیے


 



حکومت پاکستان نے کسانوں کو زرعی آلات میں سبسڈی دی ہے تاکے پاکستان کا کسان زیادہ سے زیادہ پیداوار لینے کے لیے نیو ٹیکنالوجی استعمال کرے حکومت کسانوں کو ٹریکٹر بھی اقساط پر فراہم کر رہی ہے



ہمارے کسان زیادہ تر ان پڑھ ہیں یہ لوگ زراعت کی تعلیم سے نا واقف ہیں اور کاشتکاری میں وہی پرانے طریقے استعمال کر رہے ہیں جس سے فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے کسان لاعلمی کی وجہ سے ناقص بیچ دوائی سپرے دو نمبر استعمال کر رہا ہے اور فصلی بیماریاں بڑھ رہی ہیں حکومت پاکستان اب زراعت پر بہت زیادہ


 



توجہ دے رہی ہے وہ کسانوں کو ان کی اصلاحات بھی بتا رہی ہے کہ اپ نے کون سا بیچ سپرے اور کھاد استعمال کرنی ہے



 


پاکستان زیادہ تر زمینی حصہ بارانی ہے اگر  پاکستان میں پارش زیادہ ہو جائے تو یہاں پر خوب فصلیں ہوتی ہیں اگر پاکستان میں بارشیں نہ ہوتو پیداوار میں بہت زیادہ کمی آجاتی ہے کبھی کبھی تو اگر بہت زیادہ بارش ہو


 



جائے تو دریا کے ساتھ کھڑی ساری مصل تباہ ہوجاتی ہے اس لیے پاکستان زراعی پشماندگی کا شکار ہے



About the author

160