ذہنی غلامی سے نجات

Posted on at


ذہنی غلامی سے نجات پانا اتنا  آسان نہیں ہوتا ہے لیکن اگر اس کے خلاف اچھے منصوبہ بندی اور اچھے اقدامات کے جایں تو اسے ختم کیا جا سکتا ہے 



ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں 


قومی سطح پر اسلامی تہذیب اور اسلامی ثقافت کو اپنایا جائے  تاکہ لوگوں میں اسلامی تعلیمات کا رجحان بڑھے اور وہ ذہنی طور پر اسلامی تعلیم کے مغلوب ہوں نہ کہ مغربی یا دوسری اقوام کے مغلوب ہوں 


ااس ذمہ داری کو انجام دینے کے لئے ذرایع ابلاغ کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور دوسری قوم کی تہذیب و ثقافت کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے 


ذہنی غلامی سے نجات پانے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ لوگوں میں سادگی کے رواج کو عام کیا جاۓ اور مادیت پرستی سے روکا جاۓ 


ذہنی غلامی سے سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ قومی سطح پر بحثیت قوم اپنے تشخص کو اجاگر کریں جیسا کہ جاپانی اور چینی اقوام نے کیا ہے 


ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ ہی ضروری ہے کہ ٹیلی ویژن کی نشریات میں اپنی قوم کی تہذیب و ثقافت کو دکھایا جائے نہ کہ مغربی تہذیب کو 


قومی سطحوں پر اتحاد کو قایم کیا جاۓ 



یہ کچھ اقدامات تھے جو کے کسی بھی قوم یا شخص کو ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے فائدہمند ثابت ہو سکتے ہیں . اور جب تک کوئی قوم ذہنی غلامی سے نجات حاصل نہیں کرتی تب تک وہ اپنے تشخص کو اجاگر نہیں کر سکتے .




About the author

160