انتقام معاف کر دینا ایک سچی خوشی کا راستہ

Posted on at


 

اس دنیا میں اللہ تعالی نے ہم انسانوں کو اشرف المخلوقات بنا کر بیجھا ہے اگر ہم اس کا لاکھوں کروڑوں شکر بھی ادا کریں تو کم ہے اب ہم انسان زمانہ قدیم سے اچھے رہن سہن، اچھے طور طریقے اچھے تعلقات اور پیار سے رہ رہے ہیں ایک کہاوت ہے’’ کہ زندگی محبت کرنے کے لیے ہی کم ہے اس میں لوگ نفرت اور انتقام کی گنجائش کس طرح پیدا کر لیتے ہیں ‘‘یہ کہاوت ہے تو ایک بہت ہی چھوٹی سی بات لیکن اس میں ایک بہت بڑی حکمت کی بات چھپی ہوئی ہے جسے دانا لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں

اس دنیا میں بہت سے مذاہب ، فرقوں اور قوموں کے لوگ آباد ہیں اور یہ جتنے بھی مذاہب ہے یہ تمام کے تمام اور ہمارا مسلمانوں کا سچا مذہب دین اسلام بھی آپس میں امن، صلح کے ساتھ رہنے اور درگزر کرنے کا درس دیتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم لوگ ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا اور انتقام جیسے جذبے کو اپنے اوپرہاوی ہونے دیتے ہیں محبت ، نفرت اور انتقام انسان میں فطری طور پر پائے جانے والے جذبے ہیں لیکن ہم کو تعلیم میں یہ درس دیا جاتا کہ ہم اپنی قوت برداشت پر قابو پانا  سیکھ لے تا کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو

جو لوگ اپنے دل میں نفرت یا کسی سے انتقام کا جذبہ پالتے ہیں سچی خوشی ان سے میلوں دور بھاگ جاتی ہے کیونکہ ان لوگوں کے دلوں میں ہروقت نفرت کی آگ لگی رہتی ہے اور یہی نفرت کی آگ انکے دلوں کو اتنا سخت کردیتی ہے کہ وہ کسی خوشی میں شریک ہونا پسند ہی نہیں کرتے اور یہ لوگ ہر وقت غصے میں رہتے ہین جسکی وجہ سے لوگ سن سے ملنا جلنا بھی کم کردیتے ہیں اس طرح وہ انسان جو اپنے دل میں نفرت یا انتقام کا جذبہ پال رہا ہو اکیلا رہ جاتا ہےایک بہت ہی مشہور قول ہے’’ کہ اگر خود غرض آپ سے فائدہ اٹھاے کی کوشش کرنا چاہے تو ان سے قطع تعلق کر لو لکن بدلہ لینے کی کوشش نہ کرو کیونکہ جب تم بدلہ لینے کی درپے ہوتے ہو تو کسی دوسرے کے بجائے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہو‘‘

ہمارے پیارے نبیﷺ  کا ضابطہ حیاتپوری دنیا کے انسانوں کے لیے اچھے اخلاق کا بہترین نہونہ ہے اور ہمارے نبیﷺ نے بھی معاف اور درگزر کرنے کی تلقین فرمائی ہے آپﷺ کی حدیث مبارکہ ہے جس کا ترجمہ ہے ’’ تم بندوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم کریگا‘‘ اسلیے ہملوگوں کو چاہیے کہ انتقام اور نفرت کے بجائے عفو در گزر سے کام لیں تا کہ سچی خوشی حاصل کر سکیں۔  

       



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160