صحت کے نۓ نکتے - آخری حصّہ

Posted on at


ٹماٹر اور سیب سے صحت اچھی


ٹماٹر کو سبزیوں کا بادشاہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں لائکوپین ہوتا ہے ،  جس میں سرطان سے مزاحمت کرنے کی خوبی پائی جاتی ہے . ٹماٹر میں حیاتین ج بھی ہوتی ہے . پکے ہوۓ ٹماٹر میں اچھی خاصی غذائیت ہوتی ہے . چنانچہ اسے کھانوں میں ملا کر پکائیں اور سلاد میں بھی ڈالیں . ایک برطانوی طبی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سیب اور ٹماٹر نہ صرف پھیپڑے کی بیماریوں کو ختم کرتے ہیں ، بلکہ دق کے اثرات کا بھی ازالہ کرتے ہیں . ان دونوں میں مانع تکسید اجزاء پاۓ جاتے ہیں ، لہٰذا ہفتے میں پانچ دن سیب اور ایک دن ٹماٹر ضرور کھائیے . یہ صحت کے لیے بہت مفید ہیں



سرطان سے بچنے کا ایک نیا طریقہ


طب کے ماہرین نے سرطان کی روک تھام کا ایک نیا انقلابی طریقہ دریافت کر لیا ہے . برسٹل یونیورسٹی اور ویسٹ انگلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے سرطان کے خلیات پھیلانے والے لحمیے کو تلاش کر لیا ہے ، جو خون کی رگوں کے ذریعے سے سرطان کی رسولی میں آکسیجن اور شکر پہنچا کر اس کی نشوونما کرتا اور پھیلاتا ہے . ماہرین نے بتایا کہ اس لحمیے کو ادویہ کے ذریعے قابو میں کر کے سرطان کے خلیات کے پھیلاؤ سے روکا جا سکتا ہے



درد سے نجات کے لیے مساج کرائیں


آپ دن بھر متحرک اور فعال رہنے کے بعد تھک جاتے ہیں .  اگر اس وقت کوئی آپ کا مساج کر دے تو آپ بہت فرحت محسوس کرتے ہیں اور آپ کی ساری تھکن دور ہو جاتی ہے . چنانچہ آپ مساج کو اچھا سمجھتے ہیں


٦٠٥افراد پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مساج ایک مؤثر علاج بھی ہے ایسے افراد جنہوں نے حال ہی میں سرجری کرائی ہو ،اگر وہ ٢٠ منٹ تک مساج کرا لیں تو ایسے افراد کی نسبت کم تکلیف محسوس کرتے ہیں ،جو درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے صرف دوائیں کھانے پر انحصار کرتے ہیں


حالیہ تحقیق کے مطابق مساج  کرنے سے اعصابی پستی ،تھکن،درد،قے اور متلی دور ہو جاتی ہے. وہ افراد جو سرطان میں مبتلا ہوں،ان کی تکالیف میں بھی کافی کمی ہو جاتی ہے


مساج سے بچے بھی پرسکون رہتے ہیں.تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن بچوں کا ایک مہینے تک ہفتے میں دو بارمساج کیا جاتا ہے،اسکول میں دوسرے طالب علموں کے ساتھ ان کا سلوک بہتر ہوتا ہے اور وہ لڑائی دنگا اور بدتمیزی نہیں کرتے


اگر شانوں اور گردن کا مساج کرایا جاۓ تو سر کا درد دور ہو جاتا ہے اور  کھچاؤ سے بھی نجات مل جاتی ہے



مثبت سوچ بیماریوں سے بچاتی ہے


نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ ہیلتھ اینڈ ریٹائرمنٹ اسٹڈی کے مطابق جو افراد مایوسی سے دور رہتے ہیں اور مثبت سوچ رکھتے ہیں ، وہ دل کے دورے سے محفوظ رہتے ہیں . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مثبت طرز عمل اور اچھی توقعات رکھنے والے افراد نہ صرف اپنی جائز خواہشات کو پورا کرنے کے لیے عملی جدوجہد کرتے ہیں ، بلکہ اپنی صحت کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں . مثبت سوچ اور اچھی توقعات کے حامل افراد کا مدافعتی نظام بہت اچھا ہوتا ہے اور ان کے زخموں کے مندمل ہونے کی رفتار بھی تیز ہوتی ہے . اس کے علاوہ ایسے افراد دل کی بیماریوں اور دوسرے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں جبکہ منفی طرز فکر اور بری توقعات رکھنے والے افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں . ایسے افراد اپنی زندگیوں میں ناکامیوں کا بہت سامنا کرتے ہیں اور ان کا حلقہء احباب بھی کم ہوتا ہے



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی


   



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160