ماہ عالم کا بچپن

Posted on at


ماہ عالم ، شاہ عالم بادشاہ دہلی کے نواسوں میں سے تھا۔ غدر میں اس کی عمر صرف گیارہ سال تھی۔ شہزادہ ماہ عالم کے باپ مرزا نروز حیدر بہادر شاہ کے دربار سے سو روپے ماہوار تنخواہ پاتے تھے۔ غدر پڑا تو ماہ عالم کی والدہ بیمار تھی۔ اسی بیاری میں اس روز جب بہادر شاہ قعلے سے نکلا اور شہر کی رہایا پریشان ہو کر بھاگنے لگی تو ماہ عالم کی والدہ کا انتکال ہو گیا۔ ایسے موقع پر سب کو اپنی جان کے لالے پڑے ہوہے تھے ، اس موت نے ایک عجیب ہر اس پیدا کر دیا تھا۔ اس وقت نہ کفن کا سامان ممکن تھا، نہ دفن کا ، نہ غسل دینے والی عورت میسر آ سکتی تھی۔ اور نہ ہی کوہی مردے کے پاس بیٹھنے والا۔ غدر کی عالمگیر مصیبت کے سبب کوہی آدمی ایسا نہ تھا جو تجویزو تکفین کی خدمات انجام دے سکے۔ گھر میں دو لونڈیاں تھیں لیکن وہ بھی مردے کو نہلانہ نہیں جانتی تھی۔


القصہ ان لوگوں کو اسی پریشانی میں گھنٹے گزر گے۔ اتنے میں سنا کہ انگریزی لشکر شہر میں گس آیا ہے۔ اس خبر میں کے سنتے ہی مرزا کے رہے سہے اوسان بھی جاتے رہے۔ جلدی جلدی لاش کو نہلانا شروع کیا نہلایا کیا بس پانی کے لوٹے اوپر سے بھر بھر کر ڈالتے رہے۔ کفن کہاں سے ملتا شہر تو بند تھا۔ پلنگ پر بچھانی کی دو چادرے لیں اور ان میں لاش کو لپیٹ دیا۔ اب یہ فکر ہوئ کہ دفن کہاں کیا جاہیے ۔


اسی سوچ میں تھے کہ گوروں اور سکھوں کی فوج کے چند سپاہی گھر میں آگے۔ اور آتے ہی مرزا اور اس کے بیٹے ماہ عالم کو گرفتار کر لیا۔ گھر کا سامان لوٹا سندوق توڑ ڈالے اور الماریوں کو الٹا گرا دیا۔ اور کتابوں کو آگ لگا دی۔ اگرچہ فوجیوں کو لاش کا حال معلوم ہو گیا تھا۔ مگر انھوں نے اس کے متعلق پرواہ نہ کی تھی اور برابر لوٹ مار کرتے رہے تھے۔ آخر قیمتی سامان کی گٹھڑیاں لونڈیوں اور خود مرزا نواب نوروز حیدر اور ان کے بیٹے ماہ عالم کے سر پر رکھی اور بکریوں کی طرح حانکتے ہوے لے گے۔ اس وقت مرزا نے اپنے لوٹے ہوہے گھر کو حسرت بری نگاہ سے دیکھا اور اپنی بیوی کی بے گوروکفن لاش کو چارپاہی پر چھوڑ کر ظلمی سپاہیوں کے ساتھ کوچ کر گے۔



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160