(شان مصطفٰی ﷺ (حصہ اول

Posted on at


الله تعالی تو خلق کائنات ہے اور ایسا خلق کہ سبحان الله- جس طرف بھی نظر اٹھا کے دیکھتے ہیں، کہنا پڑتا ہے- آسمان و زمین کی پیدائش، اختلافات لیل و نہار، سمندروں اور دریاؤں میں چلنے والے جہاز اور کشتیاں جن سے پوری کائنات کا نظام معیشت و معاشرت قائم ہے- آسمان سے پانی کا نزول جو مردہ زمین کو ازسرنو تازگی، روئیدگی اور زندگی عطا فرما دیتا ہے- فضاؤں کی وسعتوں اور زمین کی ہر سطح اور سمندروں کے دامن میں پھیلے ہوئے لاکھوں کروڑں چلنے، پھرنے، رینگے اور اڑنے والے جانور اور پرندے ٹھنڈی و گرم، بعد صبا و باد سموم کا ادھر ادھر ہمہ وقت چلتے پھرے رہنا، کبھی مشام جان کو معطر کر جانا اور کبھی اجسام کو جھلسا دینے والی کیفت پیدا کر دینا، کبھی متعفن ہواؤں سے دلوں کا روئی کا مکدر ہونا، ہزاروں من پانی کا بوجھ اٹھائے فضاؤں میں زمین و آسمان کے درمیان بادلوں کا روئی کے غالوں کی منند بھاگتے پھرنا، کبھی پیاس سے تڑپتی مخلوق کو ترساتے ترساتے گزر جاتے ہیں- یہ سب حسین مناظر دیکھ کر کہنا ہی پڑتا ہے کہ اے ہمارے مولا اے ہمارے مالک تو نے کوئی چز بیکار پیدا نہیں فرمائی


کائنات انسانی نفس واحد سے پیدا کرنا پھر اس جے بعد حضرت انسان کی تسکین قلبی اور راحت و آرام کے لئے اس کی جنس سے صنف نازک تخلیق کرنا پھر ان میں میاں بیوی کا مقدس رشتہ قائم کر کے شاخ آزاد پر امیدوں کے پھول کھلانا اور اداس گودوں میں خوبصورت بچوں سے آبادیاں پیدا کرنا، اس مادر گیتی کی انڈی و شادابی کے سامان خود ہی پیدا کرنا اور انسانی زندگی کے لئے جیتے دھنے کی امنگ موجود رکھنام فکر انسانی کو اس عطاوں، کرم نوازیوں اور عظمتوں کے حضور سرا فگندہ رھنے کے لئے کافی نہیں؟


جگہ جگہ پہاڑوں کا قائم کے دینا بھی اسی کی قدرت کاملہ  کی روشن دلیل ہے- کس کس طرح ان کو بلند کیا، ں کو مستحکم کیا، ان میں ان گنت معدنیات جے خزانے پیدا کے- کہیں کوئلہ ہے، کہیں لوہا، کہیں سونا چاندی برآمد ہو رہا ہے- پہاڑوں کے سخت پتھر اور چٹانوں سے ہزار فٹ بلندیوں سے پانی کے ایسے چشمے جاری کرنا جن سے بڑے بڑے دریا بہہ نکلیں اور میدانی علاقوں میں لاکھوں مربع میل زمینوں کو سیراب کر دیں یقینا اس کی کبریائی کی دلیل ہے


خالق کائنات کی تخلیقات میں اشرف المخلوقات کا تاج صرف حضرت انسان کے سر ریب دیتا ہے- کروڑ ہا قسم کی مخلوقات میں اس کی ہر تخلیق عظیم ہے- لیکن سہرا صرف سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کے سر بندھا- اس اشرف المخلوقات صنف میں اعلی ترین شرف انسانیت کے حامل انبیا کرم ذوی الاحترام ہیں جو عظمتیں انبیا اور رسولاں محترم کو ملیں وو کس اور کو نہ مل سکیں- ان کی سیرت، ان کی صورت، ان کا کردار بے مثل و بے مثال، ان کی گفتگو، ان کا پیام، ان کی تعلمیات گویا انسانیت کی لاج ان کی ذات بلکہ ان کی عظمت کی معراج یہ کہ ان کا چناؤ خود ذات باری تعالی نے کیا


یہ عظیم شخصیات جن کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار کے قریب ہے- ان جملہ برگزیدہ شخصیات کے امام و سردار، ہمارے آقا حضور، رحمت عالم، خاتم الانبیا و المرسلین ﷺ ہیں- خلق ارض و سماں نے جس طرح پورے مخلوقات میں سے افضل و اشرف اور اعلی انسانوں کو تخلیق فرمایا اس طرح انسانوں میں انبیا کرام کو چنا اور ان تمام انبیا کرام میں سے ہمارے کریم آقا ﷺ کا انتخاب فرمایا اور خوب فرمایا-


الله نے جو جو نعمتیں، جو فضائل اور جو کمالات و اعزازت اور معجزات ان جملہ انبیا کو مرحمت فرماے وو جملہ اعزاذات، اکرامات سمیٹ کر ہمارے آقا ﷺ کو عطا فرمائے بلکہ اس کے علاوہ ایسے بے شمار انعامات عطا فرمائے جو صرف آپ کے ساتھ خاص ہیں- کسی اور کی اس تک رسائی نہیں


ہر نبی کا ملا معجزہ ایک ایک


معجزہ بن کے آیا ہمارا نبی


Written By: Khurram Shehzad



About the author

DarkSparrow

Well..... Leave it ....

Subscribe 0
160