کچھ لبنان کے بارےمیں:

Posted on at


لبنان میں بہار کا موسم بڑا مختصر ہوتا ہے۔ اس موسم کی قلیل العمری کا حل یہاں کے باشندوں نے یہ تلاش کیا کہ گھروں میں مصنوعی پھول پودے لگا کر گل و گلزار کھلا لیتےہیں اور جوش رہتے ہیں۔ لبنان میں پرندوں اور مویشوں کی بھی بڑی کمی ہے انسان اور پرندے ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ اس کو لبنانیوں نے یوں پورا کیاہے کہ تقریباًہر گھر کے پرآمدے میں ایک خوش رنگ پنجرے میں ننھے میے آسٹریلوی طوطے، سلیٹی رنگ کے باتونے مینا اور اسی قسم کے دیگر خوبصورت دلنواز دلچسپ پرندے نظر آتے ہیں۔ کئی فلیٹوں کی سب سے اوپر والی منزل میں بڑے بڑے پتوں والے پودوں اور ننھے منے سرخ گچھوں والے پھولوں کے گملے نظر آتے ہیں۔ انہی کے درمیان کبوتروں کا جال دار ڈربہ ہوتا ہے۔لبنان کے نیلے آسمانوں نیںسفید ثتکبرے اور سیاہ کبوتروں کی ٹکڑیاں نظر آئیں تو بے اختیار وطن یاد آ گیاکہ وہاں بھی یہی منظر عام ہے۔

           (مسافتیں کیسی، بلقیس ظفر)

 



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160