جاپانی گیشاگرل:

Posted on at


        "یہ گیشا کیا بلا ہے"؟ میں نے کئی لوگوں سے پوچھا اور دو تین کتابیں پڑھ کر یہ نتیجہ نکالا کہ گیشا ایک نہایت اعلی شائستہ مہذب اور ہنر مند طوائف ہے اور یہ نوابی پیشہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود جاپانی معاشرہ۔ گیشاؤں کی تربیت میں کئی کئی سال لگتے ہیں


۔اور انہیں گانا بجانا، ناچنا، بامذاق گفتگو، حاضر جوابی، لطیفے پہلیاں، کھیل اور کئی قسم کے فنون لطیفہ سکھائے جاتے ہیں، تاکہ شام کو مردوں کو تفریح مہیا کر سکیں، گیشا کو مرد کی رگ رگ سے واقف کیا جاتا یے کہ کو طرح سے بہلاتے ہیں، اس کے دماغی اور جسمانی بوجھ ہٹاتے ہیں، کس طرح ناز نخرے اور پیار سے شراب بلاتے ہیں۔ عموماً کاروباری دعوتیں گیشا خانوں میں دی جاتی ہیں اور لاکھوں کروڑوں کے کاروباری معاملوں کے فیصلے بھی انہی رنگین محفلوں میں کیے جاتے ہیں، لیکن ایسی تفریحات کے علاوہ ٹکٹ میں اور کچھ شامل نہیں ہے۔ رات گزارنے کے لیے بہت بھاری رقم ادا کرنے پڑتی ہے، اس لیے عموماً مرد ناچ گانے کے بعد ٹھنڈے ہو کرگھر واپس چلے جاتے ہیں۔


عام سستی طوائفیں بھی ہیں اور ان سب کے لیے اکثر الگ علاقے مخصوص ہیں، گیشا کی طرح ان طوائفوں کا بھی ایک اپنا پرائیوٹ محکمہ یا یونین ہوتا ہے۔ ہر گاہگ سے ایک معاہدہ کیا جاتا ہے اور کوئی مرد کسی طوائف کو مصیبت میں ڈال کر بھاگ نہیں سکتا، اگر طوائف کے ہاں بچہ پیدا ہو جائے تو اس مرد کواس کا خرچ دینا ہوتا، یا بچہ سنبھالنا پڑتا ہے۔ گیشا کے پاس رات گزارنے کے لیے باقاعدہ ایک عہد نامہ بھرنا پڑتا ہے اور اگر گیشا کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہو جائے تواس کی پرورش وہی مرد کرے گا یا اس بچہ اور خود گیشا کو گھر لے آے گا اور یہ ناجائز بچہ گھر کی بیوی کو ماں کہے گا اور سمجھے گا کہ گیشا ایک گورنس کی حیثیت سے گھر میں رہے گی۔ بظاہر یہ قاعدہ انسانیت پر مبنی ہے، جس نے فم از کم پہشہ ور عورتوں کے حقوق تو محفوظ کر دیے۔ 



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160