پاکستان کے اہم شہر حصہ اول

Posted on at


پاکستان کے تقریبا جوبیس بڑے اور اہم شہر ہیں



کراچی پاکستان کا سب سے اہم شہر ہے۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شہر ہے اور قدرتی بندرگاہ ہے قیام پاکستان کے وقت  یہ شہر دوالحکومت کے فرائض انجام دے رہا تھا یہ شہر صنعت اور تجارت کے لحاظ سے باقی شہروں سے آگے ہے یہ بحر ہند کے کنارے پر آباد ہے پاکستان سٹیل مل کے لگ جانے سے اس کی اہمیت



اور زیادہ ہو گی ہے اس کی آبادی تقریبا ایک کروڑ سے زیادہ ہے اس کو روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے بانی قائد ا عظم محمد علی جناح کا مقبرہ بھی ااسی شہر میں بنا ہوا ہے دوسرے ملکوں سے لین دین تجارت زیادہ تر پاکستان کی اسی شہر سے ہوتی ہے یہ سندھ کا دالحکومت بھی ہے اس شہر بہت زیادہ روزگار ملتا ہے



لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے یہ صوبہ پنجاب کا دارلحکومت بھی ہے اس کی آبادی تقریبا ساٹھ لاکھ ہے اس شہر میں کافی تاریخی مقامات اور باغآت ہیں جیسے بادشاہی مسجد علامہ محمد اقبال کا مزار داتا دربا اور



 


انار کلی بازار جیسے تاریخی مقامات ہیں اس کو پنجاب کا دل بھی کہا جاتا ہے تاریخی شہر ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے مینار پاکستان بھی اسی شہر  میں بنا ہوا ہے



فیصل آباد کا پرانا نام لائلوپور تھآ یہ پاکستان کا سب سے اہم صنعتی شہر ہے اس میں صوتی کپڑے بناتا ہے اور یہ شہر اس سوتی کپڑے کی وجہ سے مشہور ہے اس کو پاکستان کا مانجسٹر بھی کہتے ہیں اس شہر کی



 


مقبولیت بہت زیادہ ہے اس میں ایک زرعی یونیورسٹی بھی ہے اس کی آبادی تقریبا تیس لاکھ ہے اور یہ شہر آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے




About the author

160