جاپانی نظام حکومت:

Posted on at


جاپان والوں نے کسی نظام کی نقالی نہیں کی۔ جمعوریت کی روح کو اپنایا ہے اور اسے اپنے حالات اور ضروریات کے مطابق ڈھال لیا ہے۔ اس کے عاقل اور بالغ ہونے کے باوجود اہل جاپان اسے یعنی جمعوریت کو کھلا چھوڑنے کے حق میں نہیں۔ انتخابی مہم کے لیے ہر امیدوار کو اپنے خلوص کی ضمانت کے لیے پورے ایک ملین یعنی پورے دس لاکھ ین زر ضمانت جمع کرانا ہوتا ہے اور انتخابات کی تاریخ سے صرف پندرہ روز پہلے وہ میدان میں نکل سکتا ہے۔ انتخابی مہم پر خرچ کی جانے والی رقم بھی مقرر کر دی گئی ہے اور انتخابات کے بعد ہر کامیاب اور ناکام امیدوار کے اخراجات کی آڈٹ کروایا جاتا ہے۔ انتخابی حلقوں سے ایک امیدوار کا انتخاب کرنا ہوتا، ووٹوں کی تعداد کے مطابق ایک حلقے سے دو یا تین، چار، پانچ تک امیدوار منتخب ہوتے ہیں۔ اگر کسی حلقہ سے دو ارکان کا انتخاب کرنا ہے تو اوپر کے دو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار جیت جاتے ہیں۔




About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160