حضرت موسیٰ (علیہ اسلام) (حصہ پنجم

Posted on at


حضرت موسیٰ  (علیہ اسلام) (حصہ پنجم)

حضرت موسیٰ کو فرعون نے للکارا اور اپنے جادوگروں سے مقابلے کا کہہ دیا حضرت موسیٰ کو الله تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کے دل میں ڈالا کے یہ مقابلہ قبول کر لیں.

چنانچے حضرت موسیٰ اور فرعون کے جادوگروں کا مقابلہ شروع ہو گیا. فرعون کے دربار میں ایسا لگ رہا تھا کے جسے میلا لگا ہوا ہو. فرعون کے جادوگروں نے حضرت موسیٰ کو دعوت دی کے آپ شروع کریں مگر حضرت موسیٰ نے جادوگروں کو کہا کے حق باطل کو مٹاتا ہے اس لیے پہلے تم باطل ظاہر کرو تو جادوگروں نے چند رسیاں اور چھڑیاں زمین پر پھینکیں تو وہ جادو کے زور سے سانپ بن گنے  اور ادھر ادھر پھیلنے لگے. یہ دیکھ کر حضرت موسیٰ کچھ گھبرا سے گنے  مگر الله تعالیٰ نے حق ظاہر کرنا تھا اور باطل کو مٹانا تھا اس لیے الله تعالیٰ نے اپنے لاڈلے رسول کو تنہا نہ چھوڑا اور حضرت موسیٰ سے فرمایا یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے حضرت موسیٰ نے فرمایا عصاء ہے (یہ وہ ہی عصاء تھا جو حضرت موسیٰ کو ان کے سسر حضرت شعیب نے اتا کیا تھا اور یہ عصاء حضرت آدم جنّت سے لاے تھے جو پشت در پشت حضرت شعیب تک پہنچا تھا) حضرت موسیٰ کے اس مشہورعصاء کا نام  نبعہ تھا.




الله تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ  اپنا عصاء زمین پر ڈال دو تو حضرت موسیٰ نے اس ہی کیا تو وہ آنن فانن ایک بہت بڑا اژدھا بن گیا

اور اس  اژدھا نے زمین پر گھومتے جادوگروں اور طلسم کے جھوٹے سانپوں کو نگلنا شروع کر دیا. ایک ایک کرتے اس  اژدھا نے سب کے سب سانپ کھا لیے.

جادوگر یہ دیکھ کر حیران ہو گنے اور وہ سارے جادوگر ایک دم سجدے میں گر گنے  اور کہنے لگے اے موسیٰ بیشک ہم تجھ پر اور تیرے رب پر ایمان لاے..

فرعون کو جب اپنی چال الٹی پڑتی دیکھی دی تو اس نے نئی چال چلی اور اپنے جادوگروں سے  کہنے لگا مجھے معلوم ہے کہ تم موسیٰ کے ساتھ ملے ہوے ہو میں تم سب کو قتل کر دوں گا، تم لوگ باز آ جاو ورنہ انجام بہت برا ہوگا.

فرعون کے دھمکانے کے باوجود جادوگر اس سے نہ ڈرے اور کہنے لگے بیشک ہم نے اب حق کو پیچان لیا ہے یہ دیکھ کر اور بہت سے درباری بھی حضرت موسیٰ پر ایمان لاے آے.

جب حضرت موسیٰ کے اژدھا نے سب کے سب سانپ نگل لیے تو الله تعالیٰ نے حضرت موسیٰ  کو فرمایا اے موسیٰ اس  اژدھا کو پکڑو تو حضرت موسیٰ گھبرا گنے الله تعالیٰ نے فرمایا گھبرو مت تو حضرت موسیٰ نے اس  اژدھا کو دم سے پکڑنا چاہا تو الله تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو کہا نہیں منہ سے پکڑو تو حضرت موسیٰ نے ڈرتے ڈرتے  اژدھا کے منہ میں ہاتھ ڈالا تو وہ  اژدھا پھر سے عصاء بن گیا.

اس مقابلے کو اسکندریہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے.



About the author

160