فلم اینکس پر میرے سات ماہ - کیا کھویا، کیا پایا!

Posted on at


سب سے پہلے بتانا چاہتا ہوں کہ اس بلاگ کے لکھنے کا مقصد نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان کے لیے بھی جو کام تو کر رہے ہیں مگر سست ہیں اور ان کے لیے بھی جنھیں کسی مسلۓ پر شک ہو. سات ماہ ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے اور انسان اس وقت میں بہت سی چیزیں سیکھتا ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور اسی لیے میں یہ سب کچھ لکھنا چاہتا ہوں تاکہ دوسرے اس کو پڑھیں اور کبھی بھی ہمت نہ ہاریں یا سخت کام کرنے سے جی نہ چرائیں.

جب سے فلم اینکس میری زندگی میں آیا ہے (میرا مطلب جب سے میں نے یہاں کام کرنا شروع کیا ہے)، میری زندگی بدل گئی. میں بھی دوسروں کی طرح صرف چیٹنگ کے لیے انٹرنیٹ استعمال کیا کرتا تھا. کبھی یہاں جھک ماری، کبھی اس ویب سائٹ پر گیا جیسا کہ بہت سے لوگ آج کل ایسا کر رہے ہیں. پھر میں نے فلم اینکس میں شمولیت اختیار کی اور یہ دسمبر ٢٠١٣ کا وقت تھا. مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ فلم اینکس پر کرنا کیا ہے اور پیسے کیسے کماے جاتے ہیں. میں لکھنے میں ماہر نہیں تھا نہ ہی مجھے فلم بنانے کا کوئی تجربہ تھا. میں صرف دوسروں کی پوسٹیں شیر کرتا اور تھوڑا بہت مجھے بز سکور مل جاتا. میں ہمت چھوڑ بیٹھا تھا.

پھر میں نے تہیہ کیا کہ میں بھی کچھ نہ کچھ لکھوں گا خوا کیسا ہی کیوں نہ لکھوں. کچھ مہینوں بعد میرے اچھے بھلے پیسے بن گئنے مگر پھر مجھے جرمانہ کیا گیا - افسوسناک ہے نہ؟ ہے تو، مگر میں تھوڑا بہت خود لکھتا اور باقی میں کاپی پیسٹ کر دیتا تھا کہیں نہ کہیں سے. میں نے اس کے لیے معافی مانگی اور ایسی غلطی دوبارہ نہ کرنے کا وعدہ کیا. اب میں نے خود سے لکھنا شروع کر دیا اور سفر جاری رہا. اگرچہ جرمانہ کی وجہ سے میری وہ رقم جو میں سمجھا کہ میں لے سکتا ہوں اب نہیں لے سکتا تھا کیوں کہ یہ اس رقم کے برابر نہیں تھی جو آپ کو فلم اینکس ایک مخصوص رقم میں دیتا ہے. مگر میں نے پھر سیکھنا شروع کیا کہ کیسے ایک اچھا بلاگ لکھوں اور دوسروں سے بھی پوچھتا رہا اور آخر کار مجھے پتا چلا کہ لکھنا ایک فن ہے اور یہ اتنا بھی مشکل نہیں ہے. آپ کو ایک موضوع یا مضمون چاہیے اور کچھ معلومات اور آپ ایک اچھا بلاگ لکھ سکتے ہیں. اور اب سات ماہ ہو گے میرے فلم اینکس پر - ایک سنگ میل، ایک خوش کن لمحہ!

مگر رکیے! میرا اکاؤنٹ ٢ بار معطل کیا گیا ان سات مہینے کے عرصے میں. اور وجہ تھی سپیم ! سپیم ایک اصطلاح ہے جب آپ بار بار ایک ہی کمینٹ یا بلاگ یا فلم، یا مائکرو. بلاگ وغیرہ لکھتے ہیں اور شایع کرتے ہیں تو وہ سپیم کہلاتا ہے. ہر وہ چیز جو ہر روز ایک جیسی ہو اسے سپیم کہتے ہیں. مختصر کمینٹ جیسے "بہت اچھا"، وغیرہ، سپیم میں شمار ہوتا ہے. اور میں نے بھی ایسا ہی کیا تھا اور نہیں پتا تھا کہ یہ ممنوع ہے. مجھے فلم اینکس پر غصّہ آیا مگر جب میں نے ان کو پیغام دیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ایسا کرنا پالیسی کے خلاف ہے اس لیے میں اس غلطی کو مانتا ہوں اور کوشش کی کہ ایسا پھر نہ ہو. مگر کچھ ہی عرصے بعد میرا اکاؤنٹ پھر معطل کر دیا گیا.اس بار یہ مائکرو. بلاگ تھے جو ایک جیسے لگتے تھے - میرے بھائی نے سمجھایا کہ ان چیزوں کی پرواہ نہ کرو صرف بلاگ اور فلم پر کام کرو اور میں نے ایسا ہی کیا. اب میں صرف ایک عہدہ مائکرو بلاگ لکھتا ہوں مگر مختلف الفاظ میں.

سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب میرا بز سکور اچانک ٨٠ سے ٢٨ پر چلا گیا اور یہ ٢ دن تک ایسے ہی رہا. پھر یہ اور کم ہو کر ٢٧ پر آ گیا اور یہ لمحہ سب سے تکلیف دہ تھا کیوں کہ بز کی وجہ سے پیسے ملتے ہیں اور میں نے اپنے بھائی سے کہا میں اب کام نہیں کروں گا مگر اس نے میری حوصلہ افزائی کی کہ خود سے بلاگ لکھو اور معلوماتی فلم اپلوڈ کرو تو بز خود ٹھیک ہو جائے گا. جیسا کہ کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، اور اس مٹھائی نے کام دکھایا اور میرا بز سکور دوبارہ اس جگہ چلا گیا جہاں میں چاہتا تھا. اور میں اس کے لیے بہت خوش بھی ہوں. میں فلم اینکس کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کی مددگار ٹیم کا جنہوں نے میرا دل ایک دو بار ضرور توڑا (ہاہاہاہاہا) مگر بہت مددگار ثابت ہوئے. اصل میں غلطی میری ہی تھی جس نے کام خود خراب کیا، اور یہ فلم اینکس کاقصور نہیں ہے. اب میں نے سوچا کہ صاف ستھرا کام کروں گا اور معلوماتی بلاگ لکھوں گا تاکہ ایسے مسلے دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں..

میرا نے آنے والوں کو مشورہ ہے کہ فلم اینکس پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں کہ وہ آپ کے خلاف کوئی کاروایی کریں کیوں کہ اگر ہم فلم اینکس پر بوجھ ڈالیں گے تو وہ ہم سے وہ بوجھ شراکت میں واپس دے دے گا. فلم اینکس تو بوجھ برداشت کر سکتا ہے مگر ہم نہیں. سپیم کرنا دھوکہ دینا ہے (اور مجھے اب اس کی سمجھ آی ہے) اور دھوکہ دینے سے کسی کو کچھ نہیں ملتا سواے دل ٹوٹنے کے اور شرمندگی کے. آئیے، فلم اینکس کو ایک صاف ستھرا پلیٹ فارم بنائیں جس میں کوئی سپیم نہ ہو اور جہاں غریب لوگ کچھ نہ کچھ کما سکیں. شکریہ!

مجھے سبسکرائب کریں اور معلوماتی بلاگ پڑھیں!



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160