امید کی کرن

Posted on at


یہ تمام دنیا جو ہم دیکھتے ہیں انسان اور انسان سے وابستہ اس کے تمام کام اس کا یہاں رہنا خواہ یہ تمام دنیا امید کے سہارے ہی ہے . انسان کا کوئی بھی کام ہوتا ہے وہ اس کی محنت کے ساتھ اس امید کے ساتھ بھی ہوتا ہے کیوں کے اگر انسان کے اندر سے امید کی کوئی بھی کرن ختم ہو جائے تو پھر اس کا جینا مشکل ہو جاتا ہے . جینے کا مقصد ختم ہو جاتا ہے


.


یہ امید ہی ہے جو ایک ماں کو خوش رکھتی ہے کہ اس کا بیٹا ایک دن ضرور واپس لوٹ کر اس سے ملنے ضرورآۓ گا . کیوں کے اسے اس کے ملنے کی امید ہی خوشی دیتی ہے اس کے اندر ایک آس جگاتی ہے یہ امید


.


یہ امید ہی ہے ایک انسان رات کو سوتا ہے اگلے دن کی ہزاروں امیدیں لے کر کہ سبھا مجھے یہ سب کرنا ہے جب کے اسے اتنا بھی نہیں پتا ہوتا کے میں نے سبھا اٹھنا بھی ہے کے نہیں میں زندہ رہتا بھی ہوں کے نہیں لیکن پھر بھی یہ امید کے سہارے ہی کرتا ہے


.


ایک شخص بیمار ہے کسی ایسی بیماری میں جس کا علاج بھی مشکل ہے لیکن پھر بھی اسے یہ امید ہوتی ہے کہ وہ ایک دن ضرور ٹھیک ہو جائے گا اس کی صحت واپس ویسی ہو جائے گی . اسی طرح ایک طالب علم بھی امید کے سہارے ہی اپنی پڑھائی کرتا ہے کہ ایک دن وہ ضرور کامیاب ہو جائے گا . فقط ایک امید ہی ہے جو ہر انسان کو ہر جگہ کامیاب بھی کرتی ہے اور اسے جینے کا مقصد بھی دیتی ہے اور وہ اسے اسی امید کے سہارے پورا کرتا ہے


.



About the author

160