خود پسندی

Posted on at


آج میں اپنے اس بلاگ میں انسان کے اندر موجود خود پسندی کے بارے میں کچھ بات کرنا چاہوں گا


آج اگر دیکھا جاۓ تو انسان کے اندر خود پسندی واقعی بہت زیادہ بھری ہوئی ہے .


خود پسندی کیا ہے ؟


خود پسندی میرے نظریے کے مطابق ایک سوچ ہے اور یہ سوچ ایسی ہے کہ انسان کو بس خود کا کیا ہوا عمل ہی پسند اتا ہے اور باقی کے کے ہوے تمام عمل چاہے وو درست بھی ہوں اسے تنگ نظری سے دیکھتا ہے



حققتا اگر دیکھا جاۓ تو آج کچھ ایسے ہی دیکھنے کو ملتا ہے ہر جگا ہمارے اس پاس بھی . ہم لوگ ایسے ہو گئے ہیں کہ بس اپنا کیا ہوا کام تو ہمیں اچھا لگتا ہے لیکن دوسرے لوگوں کا کیا ہوا کم چاہے وہ سہی بھی ہو تو وہ اچھا نہیں لگتا ایسے میں یہ سوچ بھی ہوتی ہے کہ لوگ بس ہماری ہی تعریفیں کریں اور باکی سب لوگوں کو برا ہی سمجھا جاۓ . ہمیں خود کی ترقی ہی عزیز ہوتی ہے بس دوسروں کی ترقی تو جیسے دیکھ ہی نہیں سکتے مطلب یہ کہ اگر سادہ الفاظ میں کہا جاۓ تو آج ہم خود پسند انسان ہی بن چکے ہیں



آج کے دور میں بہت ہی مشکل ہے کہ کوئی انسان ایسا ہو جسے دوسروں کی ترقی اچھی لگتی ہو یا وہ برداشت کر سکتا ہو بلکہ اس کے برعکس ہم دوسروں کی ترقی سے جلتے ہیں.خود محنت کرنے کی بجاۓ ہم لوگ ان کی ترقی میں بھی رکاوٹ بنے کی کوشش کرتے ہیں جو لوگ اپنی محنت سے آگے نکلتے ہیں



میرا اس بلاگ میں کہنے کا مقصد یہ نہیں کہ اس دنیا میں سب لوگ ہی ایسے ہیں . ایسا نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کی تعداد اچھے لوگوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے اس لئے ایسا نہیں ہے کہ اس دنیا میں اچھے لوگ بلکل ہی ختم ہو چکے ہیں بلکہ وو اچھے لوگ بہت ہی کم ہو گئے ہیں



About the author

160