(موسم گرما میں صحت مند رھنے کے لئے(حصہ اول

Posted on at


موسم گرما کی آمد آمد ہے بلکہ موسم گرم تو ہو چکا ہے پر ابھی اس کی شدت کا انتطار ہے عموما کہا جا تا ہے کہ گرمیاں مختلف بیماریاں بھی ساتھ لاتی ہے۔



ویسے یہ بھی حقیقت ہے کہ بیماریا ں کسی موسم سے جڑی ہوئی نہیں ہوتی ۔ سردی مین بھی کھانسی ،نزلہ کی شکایت زیادہ ہو جاتی ہے بعض کو بہار راس نہیں آتا اور پھولوں کے کھلنے اور زردانوں کے پھیلنے سے انہیں چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں۔




موسم جن دنوں کروٹ لے رہا ہوتا ہے اس وقت بھی گلے میں درد اور خراش کی شکا تیں سامنے آتی ہیں موسم گرما آ چکا ہے اس لئے اگر آپ اس گرم موسم میں کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں تو بہت سی بیماریاں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔



اس موسم میں آئسکرم اور گولا گنڈا کھانا اگر چہ معمول ہے اور کولڈ ڈرنکس کا استمال بھی بڑھ جاتا ہے لیکن اعتدال کا دامن کبھی ہا تھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے خاص طور پر گھر سے باہر کی کھا نے پینے کی چیزوں کے استمال میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ آپ بیمار نہ پڑیں۔





About the author

160