پاکستانی عورتیں

Posted on at


پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جہاں عورتوں اور مردوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ پاکستانی عورتیں
بہت زیادہ ہنر مند، قابلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان میں باون فیصد آبادی عورتوں کی ہے، جو کے پہلے زمانے میں پاکستان پر بوجھ سمجھی جاتی تھی لیکن اب یہ بوجھ نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کی ایک اہم کنجی ہیں۔ پاکستانی عورتیں کسی سے کم نہیں،  جس کی بہترین مثال ملالہ یوسف زئی ہے، جس نے نو سال کی عمر میں عورتوں کی تعلیم اور امن کے لیئے آواز اٹھائی۔ ملالہ کی یہ آواز جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی اور جس کے نتیجے میں ملالہ نے کئی عالمی ریکارڈ اٹھائے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔


   اسی طرح ایک اور پاکستان کی بیٹی "ارفہ کریم رندھاوا" نے بہت ہی کم عمری میں سافٹ ویئر انجنیئر بن کر ایک عالمی اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا پوری دنیا میں نام روشن کیا۔


   پاکستان کی ایک اور عظیم بیٹی بے نظیر بھٹو ہے۔  جو اکسفورڈ یونیورسٹی کو ٹاپ کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون ہے، بے نظیر بھٹو کو دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
              پاکستانی عورتیں  زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ یہاں ان کے لئے ملازمت کے بہت سے مواقع ہیں، جن سے یہ  پورا پورا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔  پاکستانی عورتیں زندگی کے ہر شعبے میں اپنی مہارات دکھاتی ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد تقریبا دس سال تک یہاں مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرنے والی عورتیں بہت کم تھیں جو زیادہ تر ڈاکڑرز، نرسز اور اُستانیاں تھیں۔


   لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عورتیں ہر میدان میں نکل آئیں اور اب ماشاء اللہ ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ آگے بڑھ رہی ہیں، اب زیادہ تر پاکستانی عورتیں انجنیئرز، پولیس آفیسرز، آرمی آفیسرز، ڈاکٹرز، فن کار، بینک منیجرز، مصنفین، اخبار ایڈیٹرز، وکیل، پایئلٹز اور عدالتوں میں ججز وغیرہ ہیں۔


   ہماری عورتیں وفاق میں سیاسی منسٹرز، سپیکرز اور پرائیم منسٹر بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی عورتیں کھیل کے میدان یں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم کئی بار سیمی فائینل اور فائینل تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔

 

اسی طرح حال ہی میں پنجاب میں منقعد ہونے والے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بھی پاکستانی عورتوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اور کئی مقابلوں میں نمایاں پوزشنیں حاصل کیں۔    



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160