ماں کی محبت

Posted on at


انسان کو اس دنیا میں لانے کا جو سبب بنتا ہے وہ ایک ماں ہی ہے جو کے ایک بچے کو سب سے پہلے نو ماہ تک اپنے پیٹ کے اندر رکھتی ہے اس کے بعد اسے جنم دیتی ہے کتنی ہی تکلیفوں کے بعد اسے اس دنیا میں لاتی ہے . بہت سی مائیں تو اسی وقت اس جہاں فانی سے چلی جاتی ہیں جب وہ کسی بچے کو اس دنیا میں لا رہی ہوتی ہیں میرا کہنے کا مطلب ہے جب اسے جنم دے رہی ہوتی ہیں . یہ ایک ماں ہی کی ہستی ہے جو کے ہر طرح سے کسی بھی مقصد کے ، فائدے کے بغیر اپنی اولاد کی عمر بھر ساتھ رہتی ہے . اسے اس دنیا میں لانے کے بعد ہر ترہ سے اس کی خدمت کرتی ہے اسے پالتی ہے پوستی ہے اس دنیا میں رہن سہن سکھاتی ہے



اسی لئے الله پاک نے ماں کے قدموں میں جنت کو رکھا ہے ایک گھر کی ساری رونق ماں سے ہی ہوتی ہے ماں کے بغیر گھر قبرستان کی مانند ہوتا ہے اگر کوئی انسان اپنی ساری زندگی ماں کی خدمات میں لگا دے تب بھی وہ اس کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتا کیوں کے ماں کی ایک تکلیف کی سسکی جو اسے جنم دیتی ہوے ماں نے لی اگر انسان ساری زندگی اس کی خدمات کرے تب بھی اس ایک سسکی کا بھی بدلہ نہیں اتار سکتا .



ماں خود تو بھوکا رہ لیتی ہے لیکن اپنے بچوں کو کبھی بھوکا نہیں رکھتی وہ سب کچھ خود برداشت کرتی ہے لیکن اپنے بچوں کو ایک آنچ سے بھی دور رکھتی ہے . اس کا بچا لاکھ برا ہو لیکن اس کی ماں کبھی اس کو برا نہیں کہے گی ہمیشہ ہی اس کی تعریفیں کرے گی . میری دعا ہے کے الله پاک سب کی ماؤں کی حفاظت کریں ان کا سایہ ہمیشہ ان کے سروں پر قیامت تک رہے آمین




About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160