(موسم گرما میں صحت مند رھنے کے لئے (حصہ دوئم

Posted on at


موسم گرما میں اپنی صحت بہتر رکھنے کے لئے ہم آپ کو کچھ ایسے کام بتا رہے ہیں جو آپ کو لازما کرنے چا ہئیں اور کچھ کاموں سے لازما بچنا چاہئے۔



پامی کا استعمال بڑھا دیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی واقع نہ ہو اور طبیعت ہشاش بشاش رہنے کے ساتھ اندرونی آلائشوں کی بھی صفائی ہوتی رہے۔ اپنے جسم کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں روزانہ غسل کرنا بہتر ہے جسمانی صفائی کے علاوہ کچن ، گھر اور گھر کے باہر کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں۔



پانی کے علاوہ کچھ اور پینا چاہیں تو لیموں پانی اچھا آپشن ہے علاوہ ازیں چھا چھ ،لسی اور دہی سے بھی فا ئدہ اٹھائیں ۔ گنے کا شربت اگر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نکالا جارہا ہے تو اس کے استعمال میں حرج نہیں۔



ہمیشہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کو ترجیح دیں ایسے پھل کھانا جو گھنٹوں باہر پڑے رہے ہوں مصبت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔



اگر گھر سے باہر کھانے کا موڈ ہے تو سڑک کے کنارے سستے ہوٹلوں اور کھوکھوں کے بجائے ایسے ریستورانوں اور ہوٹلوں کا رخ کریں جہاں حفظان صحت کے اصولوں کا اچھی طرح خیال رکھا جاتاہے۔



About the author

160