"نئی روشنی" _ حصہ دوم

Posted on at



اس قوم کے نااہل اور بددیانت حکمرانوں نے اپنے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے اپنی آزادی اور وقار سامراجیوں کے ہاتھوں میں گروی رکھ دیا ہے۔پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان جیسے نظریاتی ملک پر بھی نصف صدی سے ایسی ہی نااہل،کرپٹ اور بددیانت قیادتیں مسلط چلی آرہی ہیں۔ہر دور کے حاکموں نے مغرب کے حواریوں کا رول اداکیا ہے اور قوم کو ہمیشہ دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے پستی میں دھکیلا ہے۔۔۔۔مقتدر طبقے نے کروڑوں غریبوں اور مظلوموں کا یہ حال کردیا ہے کہ آئے روز وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ان مسکینوں کے گھروں پر غربت ننگا ناچ کرتی ہے جبکہ امراء ،رؤسا اور وزراءومشیران کے گھروں پر عیاشیوں اور راگ رنگ کی محفلیں سجتی ہیں۔ غریبوں کے بچے اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں لینے کے بعد منسٹروں کے دروں پر نوکری کی تلاش میں دھکے کھارہے ہیں جبکہ سفارشیوں اور راشیوں کی اولادیں اعلیٰ عہدوں اور اچھی نوکریوں پر موج میلہ اڑارہی ہیں۔۔۔عدلیہ سے انتظامیہ تک،سیاست سے صحافت تک اور تجارت سے معشیت تک ہر شعبہ "بکاؤ مال" بن چکا ہے۔
52 سال سے یہ سب کچھ ہوتا آرہا ہے۔آخر حالات کیوں نہیں بدلتے؟کوئی انقلاب کیوں نہیں آتا؟ظلم کے مارے لب کیوں نہیں کھولتے؟شاید حاکموں کے"سسٹم"کی چکی میں پس پس کر مظلوم عوام کا یہ حال ہوگیا ہے کہ اب وہ ظلم کے خلاف بول تک نہیں سکتے۔۔۔
اب وقت"انقلابیوں"کو پکار رہا ہے کہ وہ قوم کی سوئی ہوئی حس کو جگائیں۔لوگوں کی مایوسیوں اور ناامیدیوں کو دور کریں۔ ان کے دلوں میں نیا جذبہ،جوش اور ولولہ پیدا کریں۔۔۔چونکہ آج مظلوم عوام اس آئین،قانون،نظام،معاشرت اور سیاست وغیرہ سے "باغی"ہوچکے ہیں۔اب انہیں نئے نظام اور"نئی روشنی"سے فیضیاب کرنے لئے"انقلابیوں"کی مدد کی ضرورت ہے۔اس لئے قوم کے ایک ایک فرد کو جو طاقتوروں اور جابروں کے ظلم کا نشانہ بن چکا ہے انہیں ایک بڑے اور شاندار انقلاب کے لئے تیار کرنا اشد ضروری ہے۔
میں چشم تصور سے دیکھ رہاہوں کہ مغرب کی طرف پھیلی ہوئی پہاڑیوں کے اوپر جس طرح سورج ڈوب رہاتھا بالکل اسی طرح ظالموں کا طاقتور"سورج"بھی ڈوب رہاہے اور دوسری طرف بارہویں کے چاند کی طرح انقلابی"نئی روشنی"کی صورت میں ابھر رہے ہیں۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160