بچوں کی تعلیم و تربیت حصہ اول

Posted on at


بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت اور ان کو ادب آداب سکھانا والدین کی زندگی کا اہم فریضہ
ہوتا ہے ہر والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی جائے
تاکہ اولاد بڑی ہو کر والدین کا نام روشن کرے پہلے زمانے میں بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت
زیادہ مشکل کام نہیں تھا کیوں کہ اردگرد کا ماحول بہت اچھا تھا برے لوگ بہت کم ہوتے
تھے اس لئے بچوں کو ہر جگہ سے سیکھنے کے لیے اچھی باتیں ہی ملتی تھیں
اور ماں باپ اور رشتہ داروں اور عزیزوں کہ سوا کوئی اور زریعہ بھی نہیں ہوتا
تھا جس سے بچہ کوئی بات سیکھے اس لئیے سارا خاندان ہی مل کر بچے کی تربیت
کرتا تھا سب لوگ بچے کا دھیان رکھتے تھے آجکل کے جدید دور ناے جہاں لوگوں
کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں بہت ساری مشکلات بھی پیدا کی ہیں بچوں کی اچھی
تعلیم و تربیت آج کے دور کا بہت بڑا مسئلہ ہے ایک تو ماں باپ کا بے حد لاڈ پیار
بچوں کو چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں رہنے دیتا اوپر سے کمپیوٹر انٹر نیٹ اور موبائل
نے بچوں کا دماغ خراب کر دیا ہے جہاں ان چیزوں کے فائدے ہیں وہیں نقصان بہت
ہی زیادہ ہیں اب بچے موبائل انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کی مدد سے ایک منٹ میں ہر
چیز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں چاہے وہ چیز اچھی ہو یا بری ہو
کوئی روک ٹوک نہیں اور نہ ہی کسی کو پتا چلتا ہے ک بچے کیا کر رہے ہیں



About the author

lukee

i m a bussiness man

Subscribe 0
160