خدا کی محبت (حصہ دوئم)

Posted on at


محبت کی اور کیا مثال دی جائے کہ اس نے انسانوں کے لئے مختلف انواع و اقسام کی نعمتیں پیدا کیں اس نے انسان کے کھانے کیلیے مزیدار پھل، زائقے دار سبزیاں اور رنگا رنگ کھانے اتارے۔ اس نے انسانوں کیلیے جانور بنائے تاکہ انسان ان کا گوشت کھا سکیں اور ان کو اپنی سواری اور سامان لادنے کیلیے استعمال کر سکے۔ اللہ نے انسانوں کیلیے اس دنیا میں رنگا رنگ پھول اور درخت اگائے۔ ان پھولوں میں ایسی خوشبو کو قید کر دیا جس نے دنیا کو محسور کر یا۔ اور درختوں میں پھل رکھے۔ ایسے سایہ دار درخت لگائے جس کے سایہ میں ایک تھکا ہارا مسافر بیٹھ کر اپنی تھکن اتار سکے۔ اور ان درختوں سے انسانوں کیلیے ایندھن اور عمارتی اور گھر بنانے کیلئے لکڑی رکھی گئی۔ پہاڑ بنائے تاکہ وہ زمین کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں، دریا بنائے تا کہ اس کا پانی فصلوں کی پیاس بجھاسکے اور اسی پانی کو مطیع بنا کر انسان دور دراز کا سفر کر سکے اور اسی پانی کو بہت سے دوسرت مقاصد کے لیے استعمال کر سکے۔ یہ سب چیزیں انسان کے لئے بنائی گئیں۔ یہ خدا کی محبت ہی تو ہے ۔ کیا ہم خدا کی محبت کے اہل ہیں؟ کدا انسانوں سے کتنی محبت کرتا ہے ہم اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔

خدا نے سورج کو انسان کا مطیع بنایا کہ وہ اپنی روشنی اور حراارت سے انسان کو فائدہ پہنچا سکے۔ اس نے انسانوں کیلیے سورج کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنی روشنی سے اس دنیا میں اجالا ہی اجالا کر دے۔ اور اپنی حرارت سے فصلیں پکا سکے۔ اور اسی روشنی اور حرارت کو ہم کئی دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اور ہوا کو حکم دیا کہ وہ انسانن کو سکون اور ٹھندک پہنچائے۔ اور گھوڑے کو انسان کا مطیع بنایا کہ وہ انسان کا بوجھ لاد کر دوسری جگہ لے جائے۔ انسان کے لیے خدا نے دن اور رات بنائے۔ تاکہ وہ دن کو اپنا کام نبٹا سکے اور رات اسے بہم آرام و سکون پہنچائے۔ کیا ہم خدا کی ان سب نعمتوں کا شکر ادا کر سکتے ہیں۔ کیا ہمخدا کی محبت کے بدلے میں تھوڑی سے محبت کا نزرانہ پیش کر سکتے ہیں۔

یہ خدا کی محبت ہی تو ہے کہ خواہش ہمارے دل میں جنم لیتی ہے اور پوری کر دی جاتی ہے کبھی مانگنے پر اور کبھی بن مانگے۔ اور کون ہے جو ہماری خواہشوں کو پوراکرے ہماری دعائوں کو سنے اور ہماری منا جاتیں ہمیں عطا کرے۔ یہ صرف خدا ہی تو ہے جو ہمیں وہ سب عطا کرتا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160