(کڑھی پتے کے طبی فوائد (حصہ اول

Posted on at


سالن کو خشبو دار اور خوش ذائقہ بنانے کے لئے ہمارے باورچی خانوں میں مختلف اقسام کے جو پتے اور پتیاں استعمال کی جاتی ہیں



ان میں کڑھی پتےبھی شامل ہیں۔ کڑھی پتے کو انگریزی میں کیریلیوز کہتے ہیں اور یہ صرف سالن کو خشبو دار نہیں بناتا بلکہ خاص طور پر کڑھی میں اور دیگر کھانوں میں بھی ڈالے جاتے ہیں ۔


 


مختلف سالنوں کو خوشبو بخشنے کے علاوہ کڑھی پتے اپنے اندر بہت سارے طبی فوائد بھی رکھتے ہیں۔ کڑھی پتے میں کاربوہائیڈریٹس، فائبر، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، وٹامنز اے۔ بی۔ سی اور ای ہوتے ہیںجو دل کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہیں، بال اور کھال کو توانائی بخش کرانہیں زیادہ پُرکشش بناتے ہیں۔



خون کی کمی سے بچاتا ہے۔



کڑھی پتے میں آئرن اور فولک ایسڈ کی بہتات ہوتی ہے فولک ایسڈ کی اہم ترین ذمہ داری جسم میں فولاد کو تمام خلیات تک پہنچانا اور اسے جسم میں جذب کروانا ہوتی ہے اور چونکہ یہ دونوں مرکبات ان پتوں میں موجود ہوتے ہیں، اس لئے خون کی کمی یا دیگر الفاظ میں خواتیں میں ہیمو گلوبین کی سطح گھٹ جانے کی صورت میں وہ روزانہ نہارمنہ ایک کھجور کے ساتھ دو کڑھی پتے کھالیں تو انہیں بہت افاقہ ہوسکتا ہے۔ 




About the author

160