اخروٹ کے فوائد

Posted on at


اخروٹ کے فوائد


 



 


 اخروٹ ایک درخت کا پھل ہے یہ اوپر سے سخت ہوتا ہے اس کو توڑنے سے اندر سے ایک سفید مغز نکلتا ہے جو کھایا جاتا ہے اور کھانے میں نہایت لزیز اور مزے دار ہوتا ہے ۔


 



 


اخروٹ میں وٹامن اے۔وٹامن بی۔ وٹٓامن سی کی کچھ مقدار کے علاوہ معدنی اجزا مثلا فولاد ۔تانبہ۔فاسفورس۔کوبالٹ۔میگنیشم۔سم الفار۔کبرلٹ۔پوٹا یشیم۔سوڈیم جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو بدن کی تعمیر و مرمت میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔


اخروٹ کو ڈرائی فروٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے یعنی خشک میوہ جات میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اور کھانے میں بہت مزے کا ہوتا ہے لیکن اس کو زیادہ نہیں کھانا چائیے کیونکہ یہ گرم ہوتا ہے اس لیے لوگ اسے بطور میوہ سردیوں میں استعمال کرتے ہیں۔


 



 


یہ بچور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مٹھایوں ۔حلووں۔اور کھانوں مثلا کیک۔پیسٹری وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کا آئل بھی دواؤں اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے اس کو انجیر کے ساتھ ملا کر کھانے سےدماغ کو طاقت دیتا ہے اس کے علاوہ کچے اخروٹ کے چھلکے کو دانتوں پر ملنے سے دانت صاف ستھرے اور سفید ہوتے ہیں۔


 



 


اس کے علاوہ اس کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے جو پودینے کے ساتھ مل کر بنتی ہے اور نہایت لذیذ ہوتی ہے اور پنجاب کے علاقوں میں بہت استعمال کی جاتی ہے اور اخروٹ سرد کھانسی میں بہت مفید ہے اور اس پھل کو بچے بڑے سب ہی بڑے شوق سے کھا لیتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔



About the author

160