ٹھوکریں انسان کو عقل سکھا دیتی ہیں

Posted on at


کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے جب ایک دن میں کچن میں کھانا بنانے کے لئے گئی اور میں نے دیچکی چولہے پر چڑھا دی اور اس میں تڑکا لگانے کے لئے سب چیزیں ڈالیں اور اسی دوران میری کچھ دوست آ گیئیں جن کے ساتھ میں گپ شپ لگانے بیٹھ گئی اور مجھے کچھ پتا نہیں چلا کہ میں نے چولہے پر دیچکی رکھی ہوئی ہے اور اس میں کھانا بنانے کے لئے تڑکا بھی لگا کر آ گئی ہوں 

میری تمام دوست جب واپس چلی گئیں تو مجھے کچھ آگ سی دکھائی دی اس دن گھر پر کوئی نہیں تھا اور میں بہت گھبرا گئی تھی جب میں نے کچن کا دروازہ کھولا تو سارا کچن جل رہا تھا اور اس میں دھواں ہی دھواں اٹھ رہا تھا میں نے جلدی جلدی پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن پانی ڈالنے سے آگ اور بھی بھڑک اٹھی تب مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کروں کیا ہو رہا ہے میرے ساتھ میں نے جلدی جلدی چولہے پر سے دیچکی ہٹانے کی کوشش کی اور دیچکی گر کر میرے پاؤں پر جا گری اور میرے پاؤں کی تین انگلیاں جل گئیں پھر میں نے پاس ہی تولیہ لیا اس سے بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ تولیہ بھی جل گیا 

اور آگ تھی کہ بجھنے کا نام ہی نہں لے رہی تھی کچن کا فرش اور کارپٹ جل کر راکھ ہو چکے تھے میں نے پھر جلدی ،جلدی جیسے تیسے کر کے آگ بجھا لی لیکن اس دن میں اتنی دار چکی تھی کہ میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی اور یہ الله کا کرم تھا کہ اس نے مجھے بچایا شاید میری کوئی نیکی سامنے آ گئی تھی جس کی وجہ سے الله نے مجھے بچا لیا دوسرے اس رات کو بہت تکلیف تھی میرے پاؤں کی انگلیوں میں لیکن جب میں دوسرے دن صبح اٹھی تو اللہ کے فضل سے پاؤں کی انگلیوں میں ذرا سا بھی درد نہیں تھا اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اس مصیبت سے بچایا آج اسی وجہ سے میں یہ بلاگ لکھ رہی ہوں تا کہ اللہ نہ کرے اگر آپ کے ساتھ بھی یہ ہو تو آگ پر کیسے قابو پایا جائے 

کچن میں کیسی چیزوں کا استمعال کیا جائے اور کن چیزوں سے پرہیز لازمی ہے

١،، سب سے پہلے جس چیز میں جس دیچکی میں آپ کھانا پکا رہی ہیں اس کا خیال رکھیں کہ دیچکی پتلے لوہے والی نہ ہو موٹے لوہے والی دیچکی استمعال کریں ٢،،،، تیل جو کہ آپ کھانا جس سے بنا رہی ہیں اسے زیادہ گرم نہ ہونے دیں اور اگر تیل زیادہ گرم ہو جائے اور اس میں سے دھواں نکلنا شروع ہو جائے تو چولہے کو یا تو تھوڑی دیر کے لئے بند کر دیں یا آہستہ کر دیں ٣،،، زیادہ گرم تیل میں ٹماٹر ،پیاز اور کوئی بھی چیز اگر آپ بنا رہی ہیں اسے گرم تیل میں ہرگز نا ڈالیں ٤.،،،، کھانا پکاتے وقت کسی سے بات نہ کریں نہ فون پر نہ کسی اور سے ٥،،،، کھانا بناتے وقت دھان صرف کھانا بنانے پر دیں اور چولہا بلکل ہلکی آنچ پر  رکھ کر کھانا بنائیں 

آگ بجھانے کی احتیاطی تدابیر 

اگر الله نہ کرے آپ کا کسی ایسے واقعہ سے واسطہ پڑھ جائے تو اس کے لئے یہ اہم چیزیں ہیں جو کہ آگ کو بجھا سکتی ہیں اور آپ کی جان بھی بچ سکتی ہے الله کے فضل سے
١،اگر آگ لگ جائے اسے بجھانے کے لیے مٹی کا استمعال کریں اس سے آگ جلد بوجھ جاتی ہے اور بہت سے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے
٢.،،ایسے وقت میں اگر آپ کے اس پاس ریت موجود ہو تو اسے آپ آگ پر پھینکیں اس سے بھی آگ پر کابو پایا جا سکتا ہے
٣..،،اگر آپ کے گھر میں درخت موجود ہیں تو ان کی ٹہنیاں لے کر آگ پر زور زور سے ماریں اس سے بھی آگ پر کابو پایا جا سکتا ہے
٤...،، اگر آپ گیس کے چولہے استمعال کر رہی ہیں تو ایک ایسا وال لگایا جائے جو کہ کچن سے باہر ہو اور آگ لگنے کی صورت میں اسے بند کر دیا جائے تو بھی آگ پر کابو پایا جا سکتا ہے
٥،،،...، اگر آگ آپ کے قابو سے باہر ہو چکی ہے اور کسی بھی چیز سے آپ اسے نہیں بجھا پا رہی ہیں تو ایسی صورت میں آپ کے پاس فائر برگیڈ کا فون نمبر ضرور موجود ہونا چایئے تا کہ آپ ان کی مدد لے سکیں

یہ کچھ خاص چیزیں تھیں جو کہ آپ کے ساتھ شیر کن اگر الله نہ کرے ایسا واقعہ ہو بھی جائے تو اس احتیاطی تدابیروں پر ضرور عمل کریں تا کہ زیادہ نقصان سے بچ سکیں 

 



 


About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160