موسم بہار

Posted on at


لفظ بہار بذات خود کتنا روح پرور لفظ ہے . بہار آتی ہے تو رنگ گلستان بدلنے لگتا ہے . پاتے زَرْد لباس اُتَر کر سبز مخمل كے جوڑے پہن لیٹے ہیں . درخت ہرے بھرے ہو جاتے ہیں . جہاں میں خاک یور رہی تھی اب پر کیف ہلچل مچ رہی ہے . مرجھائی ہوئے پودے سَر سبز و شاداب نظر آنے لگتے    ہیں . سبز شاخیں خوشی سے جھوم رہی ہیں . سبز پاتے ہوا كے جھونکوں سے کھیل رہے ہیں 

ہر پرندہ اپنے اپنے گانے گا رہا ہے . کوئی اپنے خالق کی ثناء خوانی کر رہا ہے . کوئی اپنے ہم جنس کو نغمہ سرائے میں شرکت كے لیے بلا رہا ہے.ہر سمت سے نغمہ ہائے خوش کون ذہن اور دِل کو سرور پہنچا رہے ہیں . لوگوں كے دلوں میں نیا جوش نیا خون گردش کرنے لگا ہے . چہرے حاشہ باشہ نظر آرہے ہیں .خوشبو سے دماغ موتار ہو رہا ہے جس سے دِل اور دماغ کو تسکین مل رہی ہے . زمانے كے غم ذہن سے دور ہوتے جا رہے ہیں . سبزہ زَر آنکھوں کو بخش رہے ہیں . خوبصورت منظر دِل کو خوش کر رہے ہیں

 

کیسا عالم ہے نئے نئے شگوفے نکل رہے ہیں . کلیاں چھٹاک رہی ہیں . پھول ہنس رہے ہیں . یہ شگوفے شبنم كے قطرے سے اور خوبصورت لگ رہے ہیں .بہار کا موسم کی بھینی بھینی خوشبو دِل اور نظر کی تسکین کا سامان پیدا کر رہی ہے .

بہار کا موسم کی دِل کو دولت اور سکون کی نعمت عطا کر رہی ہیں . اِس سے طبیعت سے مایوسی دور ہو جاتی ہے

بہار کا موسم زندگی کا احساس لے کر عطا ہے ہم انسان اِس زندگی کی الجھنوں میں اتنے گم ہیں كے ہمیں اِس موسم کی قدر تب ہوتی ہے جب دِل میں کھلے ہوئے پھولوں کو دیکھتا ہے اور جب آنکھوں کو ہر طرف نظر آتی ہے . اِس موسم پر ناجانے کتنے شاعروں نے کتابیں لکھ ڈالی ہیں یہ اسی بات کا ثبوت ہے كے یہ موسم نا صرف زندگی کا پیغام لاتا ہے ڈال کے محبت كے احساسات بھی زندہ کر دیتا ہے یہ موسم . نا صرف انسان , پرندے بھی خوش نظر آتے ہیں . دور دراز كے سے اور دوسرے ملکوں سے مہمان پرندے بھی حجرت کر كے اِس موسم کو دیکھنے آتے ہیں

 



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160