گھر کی آرائش 5 اسٹار کریں۔ حصہ اول

Posted on at


گھر ایسی جگہ ہے جو آپ بیک وقت آرام و سکون اور پسندیدہ ماحول اور خوابوں کا مسکن ہے۔ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر سب سے خوبصورت ہو۔ اپنے گھر کو سجانے ، سنوارنے اور ڈیکوریٹ کرنے کے لئے انٹر ڈیزائنز کی خدمات حاصل کرنا ، ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ آپ اپنے گھر کو اپنے ذوق اور سلیقے کے مطابق آراستہ کر سکیں ، اس سلسلے میں ہم نے اس مضمون میں مختلف ماہرن کی آراء کو یکجا کر دیا ہے آپ بھی ان ٹپس سے استفادہ کر کے دوسروں کی داد و تحسین حاصل کر سکتی ہیں۔

سمٹا سمٹا گھر: گھر کے بیشتر افراد اپنا ذیادہ تر وقت لیونگ روم میں گزارتے ہیں ، عموماً بہت سے مہمانوں کو بھی یہیں سے ویلکم کہا جاتا ہے۔ اسی کمرے کو کئی مشترکہ مقاصد جیسے کھانے، پینے ، پڑھنے ، یا گپ شپ اور ٹی وی دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ گو کہ یہ کمرہ اکثر پھیل جاتا ہے مگر یہی کمرہ آرام اور سکون کے حصول کا ذریعہ بھی ہوتا ہے۔ اس لئے اسے صبح، شام اور خاص طور پر رات کو سوتے وقت ضرور سمیٹ دیں تاکہ صبح آپ خوشگوار موڈ کے ساتھ اپنا وقت انجوائے کر سکیں۔

مہکا مہکا گھر: گھر کے ہر گوشے خصوصاً واش رومز اور ٹوائلٹ کو مہکا کر رکھیں۔ واش روم کے ٹوائلٹ رول کے اندر کوئی خوشبودار تیل لگا دیں۔ گھر کا پونچا لگاتے وقت خوشبودار فنائل کا استعمال کریں ۔ تازہ پھولوں کے علاوہ گھر کے بلب اور ٹیون لائٹس پر پرفیوم اسپرے کر کے آن کر دیں تاکہ کمرہ مہک اٹھے گا ائیر فریشنر کو مخصوص مواقعوں پر ہی استعمال کریں ۔

ڈائننگ روم: گھر کا حصہ لنچ اور ڈنر کے لئے استعمال ہوتا ہے اسے کھانے کے فوراً بعد دوبارہ صاف کر کےترتیب می رکھ دیں ۔ کرسیوں کو ان کی جگہ پر رکھیں ۔ اپنی ڈئننگ ٹیبل کو تازہ پھولوں کے گلدستے سے سجانا تو بلا شبہ بہترین آئیڈیا ہے مگر اگر یہ ممکن نہ ہو تو کرسٹل باؤل میں تیرتی موم بتیاں یا رنگ برنگی پتیاں بھی میز کی ذینت بڑھا دیتی ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160