ریفریجریٹر کو صاف ستھری حالت میں رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے !حصہ دوئم

Posted on at


فریج کو مکمل طور پر خالی کر لیں اور دروازے یا فریج کے اندر جو شیلف ، ریک اور بریکٹ چیزیں رکھنے کے لئے نصب ہیں انہیں ترتیب وار ایک جگہ رکھتی جائیں تاکہ صفائی کے بعد انہیں دوبارہ لگاتے وقت مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے ، اب  وقت آ چکا ہے آپ فریج کو  صحت کے اصولوں کے تحت جراثیم سے پاک کر لیں  ہلکے گرم  پانی میں صابن یا واشنگ پاؤدر ملا کر تمام شیلف اور ریک اچھی طرح دھوئیں اور انہیں  خشک کر کے ترتیب  وار رکھتی  جائیں ۔

گیلے اسفنج کی مدد سے فریج کے اندرونی حصوں کو خوب اچھی طرح صاف کریں بہتر ہو گا  کہ چار  کپ پانی لے کر  اس میں دو کھانے کے چمچ  بیکنگ سوڈا ملا لیں یا اس کی اثر انگیزی میں اضافہ کریں  اور پاؤ سرکہ لے لیں اور اس میں اسفنج کو ڈبو کر فریج کی صفائی کریں ، تمام چیزوں کی صفائی کے بعد خوب اچھی طرح خشک  کریں  اور فریج کے اندر  بیکنگ سوڈا پاؤدر کا ڈبہ رکھ دیں جو کہ بدبویا  بساند کو کھینچ کر ختم کر دے گا ۔

 

صفائی سے فارغ ہونے کے بعد  فریج میں چیزیں نئے سرے سے سجانے سے قبل اس بات کا  تعین کر لیں کہ انہیں  کس منظم انداز میں رکھا جائے کہ گھر کے کسی بھی فرد کو مطلوبہ چیز تلاش کرنے میں مشکل کا سامنا  نہ کرنا پڑے ، اس کے لئے ایک مخصوص شیلف کو  اسنیک زون  میں تبدیل کر دیں جہاں اس نوعیت کی تمام چیزیں رکھی جائیں اور ایک حصہ میں بچی کچی  اشیاء رکھنے کی جگہ بنا لیں اور ہر ایک کو  سختی سے یہ ہدایت کر دیں  کہ وہ ایک جگہ کی چیز یں  دوسری جانب منتقل نہ کرے ۔

 

اس کے لئے مخصؤص حصوں پر ماسکنگ ٹیپ اور مارکر  کا سہارا لے کر اس  بات کی تحریری وضاحت  کر دیں  کہ  کہاں پر کون سی چیز رکھنا ہے فریج  میں بوتلیں ، ڈبے یا جار رکھنے سے پہلے ان کی نچلی سطح بھی اسفنج کی مدد سے صاف کرنا نہ بھولیں  کہ اچھا بھلا صاف ستھرا فریج  ایک مرتبہ پھر گندگی کا شکار ہو جائے گا ، اس بات کا بھی  چنداں ضرورت نہیں ہے کہ خالی دکھائی دینے والے شیلف اور ریک فوری طور پر بھر دئیے  جائیں کیونکہ بہت زیادہ بھرے ہوئے فریج میں کولنگ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے ۔  



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160