دنیائے اسلام کی چند مشہور شخصیات۔۔۔!

Posted on at


دنیائے اسلام کی چند مشہور شخصیات۔۔۔!


 آج میں آپ کو دنیائے اسالم کی چند مشہور شخصیات کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جن میں۔۔۔۔۔


ابوالحسن علی بن نافع زرایاب


2۔ ابن راشد


3۔ ابن حیان


ابوالحسن علی بن نافع.........


زریاب کا ظہور عباسی خلیفہ المہدی کے دور میں ہوا۔ یہ بغداد کے مشہور موسیقار اسحاق موصلی کا شکار تھا۔



لیکن یہ بہت جلد اپنے ہی استاد سے آگے نکل گیا۔ ہارون الرشید کے دربار تک رسائی حاصل کر لی۔ اسحاق کی ہدایت کے مطابق بغداد چھوڑ کر اندس چلا گیا۔ اندلس میں موسیقی کو ایک نئے انداز میں پیش کیا۔ الحکم کے دور میں جب اندلس سے واپس آیا تو امیر عبدالرحمان نے اس کی خوب حوصلہ افزائی کی۔زریاب اعلٰی درجے کا موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ حد درجے کا فنکار بھی تھا۔ اسے علم و نجوم، ادب اور شاعری میں بھی مہارت حاصل تھی، ذریاب کو تقریبا 1000 راگ اور راگنیاں یاد تھیں۔ اس نے موسیقی کے آلات ایجاد کیے۔ شیشے کے برتنوں کا استعمال کیا، ٹیڑھی مانگ نکالنے کا طریقہ رائج کیا۔ کئی کھانے بھی زریاب کی طرف منسوب ہیں۔



موسم کے مطابق موزوں کپڑے پہننے کا تصور پیش کیا۔ایس پی سکاٹ کے زریعے ٹیڑھی مانگ نکالنا، ننگے سر چلنا، چھری کانٹے کے ساتھ کھانا، کھانوں کا تنوع اور ملبوسات کا اختلاف اور اس قسم کی کئی نئی نئی چیزیں اس کے دماغ کی اختراع ہیں۔موجودہ یورپ کا شجرساز طریق بودومانند اسی سے ماخوذ ہے، اور زریاب 238ھ میں فوت ہوا۔


ابن رشد .......


ابن رشد کا تعلق علمی گھرانے سے تھا۔ 1126ء میں قرطبہ میں پیدا ہوا۔ 1196ء میں اشبیلہ کا قاضی مقرر ہوا۔ مراکش میں ابن طفیل کی جگہ درباری طبیب مقرر ہوا۔ ابن رشد کو طب اور فلکیات میں مہارت حاصل تھی اور اس نے ارسطو کی تصیفات کی اعلٰی پیرائے میں تشریح کی، جس سے آج پورا یورپ مصتفید ہورہا ہے۔


 


 


ابن حیان ......


  عبدالملک بن مروان کے آزاد کردہ غلام خلف بن حسین کا بیٹا تھا۔ ابن حیان کا شمار اندلس کے نامور مورخین میں ہوتا ہے۔ اندلس کے حالات پر اس کی دو کتابیں سند کی حیثیت رکھتی ہیں۔



کتاب المستقبس گی تاریخ دس بڑی جلدوں پر مشتمل ہے۔ کتاب المسین ساٹھ بڑی جلدوں پر مشتمل ہے۔ ابن حیان کو علم صرف اور نحو پر بھی عبور حاصل تھا،۔ ابن حیان 978ء میں پیدا ہوا اور 1079ء میں فوت ہوا.


 


 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160